رمضان سے قبل یوگی آدتیہ ناتھ کا اعلان مسجد-مندر میں 5سے زیادہ افراد کے داخلہ پر پابندی!

Source: S.O. News Service | Published on 12th April 2021, 6:56 AM | ملکی خبریں |

لکھنؤ،12؍اپریل(ایس او نیوز؍ایجنسی) کورونا وائرس کے بڑھتے اثر کے درمیان اتر پردیش کی یوگی حکومت نے اتوار کے روز مذہبی مقامات پر بیک وقت 5 سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد کر دی-

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ یہ یقینی بنائیں کہ کسی بھی مذہبی مقام پر ایک بار میں 5سے زیادہ افراد داخل نہ ہونے پائیں -

خیال رہے کہ 13؍ اپریل سے رمضان کا آغاز ہونے جا رہا ہے جبکہ14؍ اپریل سے ہندووؤں کے نوراتر شروع ہوں گے- رمضان کے مہینے میں جہاں نمازیوں کی تعداد کافی بڑھ جاتی ہے وہیں عشا کے وقت تراویح کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے جس میں کافی تعداد میں لوگ شامل ہوتے ہیں-

وہیں، نوراتر کے دنوں میں مندر جانے والے افراد کی تعداد بھی بڑھ جاتی ہے- ایسے حالات میں ریاستی حکومت کے فیصلہ سے کئی لوگوں کو مایوسی ہو ئی ہے- تاہم حکومت کا موقف ہے کہ کورونا کی دوسری لہر خطرناک ہو چلی ہے، لہٰذا پابندیوں کا اطلاق لازمی ہے-

رمضان اوردیگر تہواروں کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی نے کہاہے کہ اگر انسان باقی رہا تومذہب باقی رہے گا-وہ اس مسئلے پر مذہبی رہنماؤں سے بات کریں گے-

یوپی میں ایک سے بارہویں تک کے تمام اسکول،کالجز، کوچنگ مراکز بند

کورونا انفیکشن کے بڑھتے ہوئے کیسوں کے پیش نظر یوپی حکومت نے ایک بڑا فیصلہ لیا ہے- یوپی حکومت کے حکم کے مطابق اب ریاست میں 30 اپریل تک پہلی کلاس سے12ویں کلاس تک کے تمام اسکول،کالجز اور کوچنگ مراکز بند کردیئے گئے ہیں - سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے واضح کیا ہے کہ پہلے سے طے شدہ امتحان جاری رہے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...