یمنی دارالحکومت کے شمال میں 80 حوثی جنگجو ہلاک ، 100 قید

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 20th January 2020, 6:38 PM | خلیجی خبریں |

صنعاء 20جنوری(آئی این ایس انڈیا)یمن کے دارالحکومت صنعاء کے شمال مشرق میں نہم کے محاذ پر جھڑپوں کے دوران 80 حوثی باغی ہلاک ہو گئے۔ اس دوران 100 حوثیوں کو قیدی بھی بنا لیا گیا۔ ذرائع نے واضح کیا کہ نہم کے محاذ پر یمن کی قومی فوج اور حوثی ملیشیا کے بیچ گھمسان کی لڑائی ہوئی۔اس دوران یمنی فوج جبل البیاض کو مکمل طور پر واپس لینے اور تبہ الکحل پر کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی۔ جھڑپوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

معلومات کے مطابق تبہ الصافح کا کنٹرول واپس لینے کے لیے یمنی فوج کی پیش قدمی کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حوثی ملیشیا کے ارکان نے بڑی تعداد میں جمع ہو کر جبلِ ہیلان کے تزویراتی مقام سے چکر کاٹ کر دارالحکومت صنعاء کی سمت آنے والے راستے کو بند کرنے کی کوشش کی۔ تاہم یمنی فوج نے حوثی ملیشیا کے ارکان کا محاصرہ کر لیا۔ اس دوران فریقین کے بیچ مختلف نوعیت کے درمیانے اور بھاری ہتھیاروں سے شدید جھڑپیں ہوئیں۔ اس کے نتیجے میں حوثی باغیوں کا بھاری جانی اور مادی نقصان ہوا۔

دوسری جانب عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے نہم ضلع اور خولان الطیال میں حوثیوں کے جتھوں کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا۔زمینی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ یمنی فوج کی جانب سے نہم کے محاذ پر حریب کے علاقے میں حوثی باغیوں پر حملہ کیا گیا۔ اس دوران ایک حوثی کمانڈر ابو ثابت الہاشمی اور اس کے 13 ساتھ مارے گئے۔واضح رہے کہ یمنی فوج نے اتحادی فورسز کی معاونت سے گذشتہ دو روز کے دوران نہم ضلع میں ضبوعہ کے علاقے کے اطراف حوثیوں کے ٹھکانوں پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے وسیع پیمانے پر حملے کیے۔ اس کے نتیجے میں درجنوں حوثی جنگجو ہلاک اور زخمی ہو گئے۔

ایک نظر اس پر بھی

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...