بھٹکل کے ہنومنت مندر رتھ اتسوا کی مناسبت سے پیس میٹنگ کا انعقاد

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 4th April 2019, 8:59 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:04؍اپریل (ایس او نیوز)13اپریل سے منائے جانے والے تعلقہ کے چن پٹن شری ہنومنت مندر رتھ اتسوا کی مناسبت سے بدھ کو بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ساجد ملا کی صدارت میں مختلف مذاہب کے ذمہ داران کے ساتھ پیس میٹنگ کا انعقاد ہوا۔

اس موقع پر اے سی ساجد ملا نے خوشی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ بھٹکل میں منائے جانے والے مختلف میلوں میں سبھی ذات پات اور دھرموں کے لوگ شامل ہونا بڑی مسرت کی بات ہے۔ بھٹکل کی خاطر ہر ایک اپنی ذمہ داری کو سمجھ کرا داکرے۔ فی الوقت ہم انتخابی دور سے گزررہے ہیں، ضابطہ اخلاق بھی نافذہےمگر تہواروں اور  میلوں کے لئے کوئی پابندی نہیں ہے، لیکن اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ کسی کو بھی  انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا موقع نہ دیں۔ تحصیلدار بی این پاٹل ، ڈی وائی ایس پی ولنٹائن ڈیسوزا ، سی پی آئی گنیش کے ایل ، بلدیہ چیف آفیسر دیوراج وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...