ٹرمپ اورسیسی کی لیبیا کی صورت حال پر بات چیت

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 11th June 2020, 7:06 PM | عالمی خبریں |

 قاہرہ،۱۱/جون (آئی این ایس انڈیا) مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی اور ان کے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے لیبیا کی موجودہ کشیدہ صورت حال اور النہضہ ڈیم کے تنازع پر تبادلہ خیال کیا۔

رپورٹ کے مطابق مصری ایوان صدر کے ترجمان بسام راضی نے بتایا کہ صدر السیسی نے لیبیا میں جنگ بندی سے متعلق اعلان قاہرہ پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقعے پر دونوں رہنماؤں نے لیبیا میں تشدد کے خاتمے کی اور تنازع کیسیاسی حل کی ضرورت پر زور دیا۔ امریکی اور مصری صدور نے لیبیا میں رائے عامہ کے حقوق کا احترام کرنے اور ملک میں بیرن ملک مداخلت کی روک تھام پر اتفاق کیا۔اس کے ساتھ ساتھ امریکی اور مصری صدور میں النہضہ ڈیم کے تنازع پر بھی بات چیت کی۔امریکی صدر نے لیبیا میں جنگ بندی سے متعلق مصری صدر کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ امریکا لیبیا میں امن کیقیام کے لیے علاقائی سطح پرہونے والی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔دونوں رہ نماؤں نے دو طرفہ تعلقات کیفروغ، عالمی مسائل اور باہمی دلچسپی کیامور پر تبادلہ خیال کیا۔دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا کہ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کا ملک یتھوپیا اور مصر کے درمیان جاری النہضہ ڈیم کے تنازع کو منصفانہ اور متوازن طریقے سے حل کرنے کا خواہاں ہے۔ٹرمپ نے لیبیا میں متحارب فریقین میں جنگ بندی اور بات چیت کے ماحول کو سازگار بنانے کے لیے صدر السیسی کی کوششوں کو بھی سراہا۔

 

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...