ایکسائز پالیسی پر منیش سسودیا کا سابق ایل جی پر حملہ، سی بی آئی سربراہ کو لکھا خط

Source: S.O. News Service | Published on 6th August 2022, 7:33 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،6؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) دہلی کی شراب سے متعلق پالیسی (ایکسائز پالیسی) کو لے کر عام آدمی پارٹی اور مرکز کے درمیان رسہ کشی کا کھیل جاری ہے۔ دریں اثنا، نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے نئی ایکسائز پالیسی کے حوالہ سے سابق ایل جی ہدف تنقید بنایا۔ انہوں نے ایک پریس کانفرنس سے کہ کہ کس طرح دہلی کی نئی ایکسائز پالیسی 2021-22 نے صحیح طریقے سے لاگو ہونے سے روک کر کچھ لوگوں کو فائدہ پہنچایا۔

منیش سسودیا نے کہا ’’میں نے اس کی شکایت سی بی آئی سے کی ہے۔ مئی 2021 میں منظور ہونے والی نئی ایکسائز پالیسی میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ ہر علاقے میں شراب کی یکساں دکانیں ہوں گی۔ پہلے ایک جگہ پر 20 دکانیں تک تھیں، جبکہ کچھ جگہوں پر ایک بھی نہیں تھی۔‘‘

منیش سسودیا نے کہا کہ نئی ایکسائز پالیسی اس وقت کے ایل جی صاحب کے پاس گئی، انہوں نے بہت غور سے پڑھا، اس پالیسی میں صاف لکھا تھا کہ 849 سے زیادہ دکانیں نہیں ہو سکتیں۔ دہلی کے ہر علاقے میں دکانیں یکساں ہوں گی۔ غیر مجاز کالونیوں میں بھی دکانیں ہوں گی۔ ایل جی صاحب نے اسے مکمل پڑھنے کے بعد منظور کر لیا۔ ایل جی صاحب نے پالیسی کی منظوری دی، کوئی اعتراض نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ اس کے بعد جب دکانیں کھولنے کی فائل ایل جی صاحب کے پاس آفس پہنچی تو انہوں نے اپنا موقف بدل لیا۔ نومبر کے پہلے ہفتے میں دکانیں کھولنے کی تجویز ایل جی صاحب تک پہنچ گئی۔ نومبر میں انہوں نے ایک نئی شرط رکھی کہ غیر مجاز کالونی میں دکان کھولنے کے لیے ڈی ڈی اے، ایم سی ڈی کی منظوری لینی ہوگی۔

منیش سسودیا نے مزید کہا کہ پہلے ایسا کوئی اصول نہیں تھا اور صرف ایل جی ہاؤس سے منظوری کی ضرورت ہوتی تھی۔ جس کی وجہ سے لائسنس لینے والوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ایل جی صاحب کے فیصلہ بدلنے سے بہتوں کو تکلیف ہوئی۔ اس کے بعد لائسنس ہولڈرز اپنی دکان نہ کھلنے کی وجہ سے عدالت پہنچے جبکہ کئی دکانیں نہ کھلنے کی وجہ سے کچھ دکانداروں کو کافی فائدہ ہوا۔

سسودیا نے کہا ’’ایل جی کا موقف تبدیل کرنے سے حکومت کو ہزاروں کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔ فیصلہ 48 گھنٹے پہلے تبدیل کیا گیا تھا۔ میرے خیال میں ایل جی کا موقف تبدیل کرنے کی وجہ سے تقریباً 300 سے 350 دکانیں نہیں کھل سکیں۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...