کاروارتعلقہ میں وہاٹس ایپ کی افواہ سے   سینکڑوں عوام دیہات سے فرار

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 8th August 2019, 6:43 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:8؍اگست   (ایس اؤ نیوز) ریاست کے کئی اضلاع سمیت ساحلی پٹی پرمسلسل برستی موسلادھار بارش سے عوامی زندگی اجیرن ہوگئی ہے ایسے میں وہاٹس ایپ اورسوشیل میڈیا پر پوسٹ ہونےو الی  کئی  افواہیں عوام کو دہشت میں مبتلا کررہی ہیں۔ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  کاروار تعلقہ کے کوڈسلی ڈیم میں دراڑ   پڑنے  کی افواہ سے سینکڑوں  عوام خوف زدہ ہوکر تیز رفتار بارش کے دوران ہی گاؤں سے فرار ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ  چھوٹے چھوٹے بچے ، خواتین ، بزرگ وغیرہ کدرا دیہات سے بھاگتے ہوئے نکل گئے۔

دراصل ڈیم کے نشیبی علاقوں میں جتنے بھی چھوٹے بڑے ڈیم ہیں سب بھر گئے ہیں۔ ان ڈیموں سے اچانک زیادہ پانی چھوڑے جانے سے ڈیم میں دراڑ  پڑنے کی کسی نے وہاٹس ایپ پر افواہ پھیلائی۔چونکہ عوام  پچھلے چار پانچ دنوں سے بارش سے ہونے والے نقصانات کی خبریں سنتے آرہے تھے، وہاٹس ایپ پر پھیلائی گئی اس  افواہ کو عوام نے سچ مان لیا اور سینکڑوں دیہی عوام کپڑے، روزمرہ کی اشیاء وغیرہ باندھ کر روتے روتے گاؤں سے نکل گئے۔ اس موقع پر پولس، ضلعی انتظامیہ ، میڈیا کے نمائندے وغیرہ نے افواہ پر دھیان نہ دینے ، ڈیم کو کوئی نقصان نہ  ہونے اور ڈیم بالکل محفوظ ہونے کی بات کہی اور عوام سے اپیل کرتے ہوئے اُنہیں روکنے کی کافی کوشش کی،  مگر اُن کو  منایا نہ جاسکا۔ بتایا گیا ہے کہ  یہ لوگ کدرا سے سداشیو گڑھ کے اوراد کی ریاستی شاہراہ کی  طرف چلنے کے دوران راستے میں  جو بھی سواری ملی اس سواری پر سوار ہوکر نکل گئے۔ 

اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر دھیان نہ دیں۔ کالی ندی کے تمام ڈیم بالکل محفوظ ہیں، ہر ایک کی حفاظت کرنا ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، کسی بھی خبر کو یوں ہی نہ مان لیں اور کوئی بھی خبر ملنے پر  اس کی مکمل تصدیق کرلیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...