دہلی: کوروناکاپھرپرانا ریکارڈہوامنہدم گزشتہ24گھنٹوں میں 10,774 نئے کیس، 48کی ہوئی موت
نئی دہلی،12؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کے نئے ریکارڈ سامنے آرہے ہیں - دہلی سرکار کی جانب سے کورونا انفیکشن کی روک تھام کیلئے تمام اقدامات کے باوجود اتوار کے روز کورونا کے ریکارڈ 10 ہزار 774 نئے کیس رپورٹ ہوئے،جبکہ 48/ افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے - یہ ایک دن میں ریکارڈ شدہ کورونا کا اب تک کا سب سے بڑا ریکارڈ ہے - اس کے بعد دہلی میں کورونا کیس بڑھ کر 7 لاکھ 25 ہزار 197 ہوچکے ہیں،تاہم گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 5158/ افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں - اس کے ساتھ ہی پچھلے 24 گھنٹوں کے ریکارڈ ٹسٹ کئے گئے، مجموعی طور پر 114288 ٹسٹ کئے گئے جو اب تک کا سب سے زیادہ ٹسٹ ہے، کورونا پازیٹیو کی شرح 9.43فیصد ہے-24 گھنٹے میں 48 مریض فوت ہوگئے،جو14 دسمبر کے بعد سب سے زیادہ اموات کی شرح ہے-