گجرات میں اسکولی بچوں سے لکھوایا جا رہا ’شہریت قانون‘ کی حمایت میں خط

Source: S.O. News Service | Published on 4th January 2020, 9:15 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

احمد آباد،4/جنوری(ایس او نیوز/ایجنسی) ایک طرف پورے ملک میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرے زور و شور سے جاری ہیں اور دوسری طرف اس قانون کے حق میں مرکزی حکومت اور بی جے پی حکمراں ریاستی حکومتیں اپنی مہم چلا رہی ہیں۔ اسی ضمن میں گجرات کے اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں سے وزیر اعظم دفتر (پی ایم او) کے نام ایک ایسا خط لکھوائے جانے کی بات سامنے آئی ہے جس میں شہریت ترمیمی قانون کی حمایت کی گئی ہو۔ بتایا جاتا ہے کہ اس کے لیے اسکولی بچوں کو مجبور کیا جا رہا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق انہی بچوں سے طلاق ثلاثہ کی حمایت میں بھی چٹھیاں لکھوائی گئی تھیں۔

اس سلسلے میں حکومت گجرات کے ایک افسر سے جب بات کی گئی تو انھوں نے خط لکھنے کے لیے بچوں کو مجبور کیے جانے جیسی باتوں کو مسترد کر دیا۔ انھوں نے کہا کہ  اس طرح کی کوئی ہدایت جاری نہیں ہوئی ہے۔ حالانکہ اس سلسلے میں ان کا یہ ضرور کہنا ہے کہ انھیں اس سلسلے میں مقامی بی جے پی کارکنان اور لیڈروں نے زبانی طور پر حکم دیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ اسکولی بچوں کو پہلے سے تحریر کردہ ایک خط بلیک بورڈ پر لکھ کر اسے کاپی کرنے کے لیے کہا جا رہا ہے۔ یہ خط ایک نامعلوم ذرائع نے وائرل کر دیا ہے جس میں ہر اسکولی بچے کو کم از کم 50 پوسٹ کارڈ صاف تحریر میں پی ایم او کو بھیجنے کے لیے کہا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ گجرات میں بی جے پی کے لیڈران شہریت قانون، این آر سی اور این پی آر پر کسی بھی بحث سے پرہیز کر رہے ہیں۔ وہیں شہریت قانون کے کلاف کسی بھی مظاہرہ پر غیر قانونی طور پر پابندی بھی عائد ہے۔ ساتھ ہی اس طرح کے کسی بھی مظاہرے کے لیے اجازت دینے سے انتظامیہ کے ذریعہ صاف انکار کیا جا رہا ہے۔ روہت پرجاپتی نامی ایک سماجی کارکن کا کہنا ہے کہ ’’جب ان لوگوں نے دیکھا کہ بڑی تعداد میں ہندو بھی اس کی مخالفت کر رہے ہیں تو وہ گھبرا گئے۔ وہیں اگر صرف مسلم مخالفت کر رہے ہوتے تو انھیں کوئی دقت نہیں ہوتی۔ لیکن جب ہر ذات کے ہندو بھی بی جے پی کی منشا اور گیم پلان کے خلاف کھڑے ہو گئے تو ان میں گھبراہٹ نظر آ رہی ہے۔‘‘

پرجاپتی مزید بتاتے ہیں کہ گجرات میں بی جے پی اس ایشو پر کنفیوز ہے۔ پی ایم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ نے اس ایشو پر پارلیمنٹ میں اور عوامی اجلاس میں الگ الگ باتیں بول کر لوگوں کو مزید کنفیوز کر دیا ہے۔ گزشتہ دو ہفتوں میں حکومت کا بیان اس ایشو پر بدل گیا ہے۔ پرجاپتی کا کہنا ہے کہ ’’ہم بی جے پی لیڈروں سے اس ایشو پر عوامی بحث کرنا چاہتے ہیں، لیکن وہ اس سے پرہیز کر رہے ہیں۔‘‘

ایک وکیل شمشاد پٹھان کا اس پورے معاملے میں کہنا ہے کہ ’’وہ اس بات سے پریشان ہیں کہ گجرات یونیورستی سے اس قانون کی مخالفت کرنے والے حراست میں لیے گئے کل 81 لوگوں میں سے صرف 9 ہی مسلمان ہیں۔‘‘ اس درمیان آئی آئی ایم احمد آباد کے ایک پروفیسر سمیت پانچ شہریوں نے گجرات ہائی کورٹ میں احمد آباد پولس کمشنر کے ذریعہ شہر میں دفعہ 144 نافذ کرنے اور بامبے پولس ایکٹ کی دفعہ 37 نافذ کرنے کے فیصلے کو چیلنج دیا ہے۔ عرضی دہندہ نے کہا ہے کہ ان دفعات کو شہر میں نافذ کرنے سے احمد آباد ایک طرح سے غیر یقینی جنگی دور میں پہنچ گیا ہے اور اس سے شہریوں کو مستقل خطرہ ہے۔ عرضی میں ایسے حکم اور پولس کمشنر کے حلقہ اختیار کی آئینی حقیقت کو چیلنج پیش کیا گیا ہے۔ اس عرضی پر 9 جنوری کو سماعت ہونی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

لوک سبھا انتخاب: مالوگم میں صرف ’ایک ووٹر‘ کے لیے الیکشن کمیشن نے اٹھایا بڑا قدم!

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان اروناچل پردیش سے ایک دلچسپ خبر سامنے آ رہی ہے۔ اروناچل پردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب سے قبل الیکٹورل افسران کی ایک ٹیم انجا ضلع کے مالوگم گاؤں پہنچنے والی ہے۔ دراصل اس گاؤں میں 44 سالہ سوکیلا تایانگ تنہا ووٹر ہیں اور وہ خاتون بھی ...

عازمین کیلئے دوسری قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

قرعہ اندازی میں منتخب عازمین اورویٹنگ لسٹ کنفرم ہونے والے تمام عازمین کو دوسری قسط کےطور پر ایک لاکھ ۷۰؍ ہزار روپے جمع کرانے کیلئے توسیع شدہ تاریخ کا آج  بروز جمعرات ۲۸؍ مارچ آخری دن ہے ۔ اسی کے ساتھ ایسی خواتین جو محرم کے زمرے میں شامل تھیں، یعنی ان کے شوہروں یا اہل خانہ نے ...

کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف آج دہلی ہائی کورٹ میں سماعت، عآپ کا سڑکوں پر احتجاج جاری

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد سڑکوں پر احتجاج جاری ہے۔ منگل (26 مارچ) کو عام آدمی پارٹی کے کارکنان وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا، جس پر دہلی پولیس نے سیکورٹی سخت کرتے ہوئے مظاہرین کو ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست جاری کی، اب تک 197 امیدواروں کا ہو چکا اعلان

لوک سبھا کی 543 سیٹوں کے لیے 19 اپریل سے یکم جون کے درمیان سات مراحل میں ووٹ ڈالے جائیں گے اور اس تعلق سے سبھی سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ پارٹیاں لگاتار اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر رہی ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست آج جاری کر دی جس میں ...