گجرات میں سرکاری اعداد و شمار سے27گنا زیادہ اموات: کانگریس
نئی دہلی، 15؍ ستمبر (ایس او نیوز؍یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ گجرات میں کورونا سے ہونے والے اموات کے اعداد و شمار کو حکومت نے چھپایا ہے اور وہاں سرکاری اعدادو شمار کے مقابلے 27 گنا زیادہ لوگ اس وبا سے مرے ہیں - گجرات میں کووڈ سے ہلاک ہونے والوں کو انصاف دلانے کے لیے کووڈ مارچ نکالنے والی کانگریس نے منگل کے روز کہا کہ اس کا اندازہ ہے کہ گجرات میں کورونا کے سبب ہلاکتوں کے جو اعداد وشمار دیے گئے ہیں ’ان سے زیادہ لوگ کورونا کے سبب ہلاک ہوئے ہیں - پارٹی نے کہاکہ بی جے پی کی ترجیحات میں عوامی صحت نہیں ’وزیراعظم کی تشہیر ہے - کانگریس‘کووڈ نیائے یاترا’کے ذریعے سے ہلاکتوں اور متاثرہ افراد سے بات چیت کرکے اپنے انصاف خط میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کے لیے انصاف کا مطالبہ کر رہی ہے - پارٹی کا کہنا ہے کہ گجرات میں کورونا کے وقت عوام نے سرکاری بے انتظامی کے سبب درد جھیلا ہے اور انصاف خط میں کیے گئے مطالبات گجرات کے عوام کا حق ہے -
پارٹی نے جو مطالبہ گجرات حکومت سے کیا ہے ’ان میں اہم مطالبہ یہ ہے کہ کووڈ متاثرہ تمام مریضوں کے تمام اسپتال کے اخراجات کی ادائیگی ریاستی حکومت کرے - پارٹی نے کہا کہ گجرات حکومت نے صحت خدمات پر بجٹ کا محض 06 فیصد خرچ کیا ہے اور ایسا کرکے اس نے عوامی صحت کو داؤں پر لگایا ہے - کانگریس کے دہلی کے انچارج شکتی سنگھ گوہل نے کہا،‘پورا ملک کورونا سے پریشان ہے - حکومت کو آئی سی یو بیڈ، دوائیں، آکسیجن کو بڑھانا چاہیے - اس وبا کے حوالے سے جس سنجیدگی سے اقدامات کرنے چاہیے تھے، حکومت سنجیدگی سے اتنے اقدامات کرنے میں ناکام رہی ہے -