گجرات میں سرکاری اعداد و شمار سے27گنا زیادہ اموات: کانگریس

Source: S.O. News Service | Published on 15th September 2021, 11:09 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 15؍ ستمبر (ایس او نیوز؍یو این آئی)  کانگریس نے کہا ہے کہ گجرات میں کورونا سے ہونے والے اموات کے اعداد و شمار کو حکومت نے چھپایا ہے اور وہاں سرکاری اعدادو شمار کے مقابلے 27 گنا زیادہ لوگ اس وبا سے مرے ہیں - گجرات میں کووڈ سے ہلاک ہونے والوں کو انصاف دلانے کے لیے کووڈ مارچ نکالنے والی کانگریس نے منگل کے روز کہا کہ اس کا اندازہ ہے کہ گجرات میں کورونا کے سبب ہلاکتوں کے جو اعداد وشمار دیے گئے ہیں ’ان سے زیادہ لوگ کورونا کے سبب ہلاک ہوئے ہیں - پارٹی نے کہاکہ بی جے پی کی ترجیحات میں عوامی صحت نہیں ’وزیراعظم کی تشہیر ہے - کانگریس‘کووڈ نیائے یاترا’کے ذریعے سے ہلاکتوں اور متاثرہ افراد سے بات چیت کرکے اپنے انصاف خط میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کے لیے انصاف کا مطالبہ کر رہی ہے - پارٹی کا کہنا ہے کہ گجرات میں کورونا کے وقت عوام نے سرکاری بے انتظامی کے سبب درد جھیلا ہے اور انصاف خط میں کیے گئے مطالبات گجرات کے عوام کا حق ہے -

پارٹی نے جو مطالبہ گجرات حکومت سے کیا ہے ’ان میں اہم مطالبہ یہ ہے کہ کووڈ متاثرہ تمام مریضوں کے تمام اسپتال کے اخراجات کی ادائیگی ریاستی حکومت کرے - پارٹی نے کہا کہ گجرات حکومت نے صحت خدمات پر بجٹ کا محض 06 فیصد خرچ کیا ہے اور ایسا کرکے اس نے عوامی صحت کو داؤں پر لگایا ہے - کانگریس کے دہلی کے انچارج شکتی سنگھ گوہل نے کہا،‘پورا ملک کورونا سے پریشان ہے - حکومت کو آئی سی یو بیڈ، دوائیں، آکسیجن کو بڑھانا چاہیے - اس وبا کے حوالے سے جس سنجیدگی سے اقدامات کرنے چاہیے تھے، حکومت سنجیدگی سے اتنے اقدامات کرنے میں ناکام رہی ہے -

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...