دکشن کنڑا ضلع کی چارمڑی گھاٹ کا راستہ ایک مہینے کے لئے بند : ضلع انتظامیہ کی طرف سےمتبادل انتظام

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 14th August 2019, 8:23 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو:14؍اگست   (ایس اؤ نیوز)چارمڑی گھاٹ پر مسلسل برس رہی بارش کے نتیجےمیں باربار پہاڑ کھسک رہےہیں۔ سڑک کی درستی کے لئے ایک ماہ کی مدت درکار ہے،حالات کو دیکھتے ہوئے دکشن کنڑا ضلع کے ڈپٹی کمشنر سسی کانت سینتھل نے حکم جاری کیا ہے کہ 15اگست سے 14ستمبر تک چارمڑی گھاٹ سڑک سواریوں کی نقل و حمل بند رہے گی۔

دکشن کنڑا ضلع حدود کی قومی شاہراہ 73۔ منگلورو ۔ ولِّپورم کی سڑک76کلومیٹر سے 83.20کلومیٹر تک چارمڑی گھاٹ پر مانسون کی موسلادھار بارش ہورہی ہے۔ 8اگست کو چلی طوفانی ہوا سے کئی جگہوں پر پہاڑ کھسک رہے ہیں۔ پہاڑ کھسکنے والے علاقوں کی سڑکوں پر گری ہوئی مٹی نکال کر بار بار درستی کرنے کے بعد بھی پہاڑکھسکتے رہے ہیں۔ گھاٹ کے چند جگہوں پر سڑکیں منہدم ہونےکی وجہ سے سواریوں پر روک لگا دی گئی ہے۔

چارمڑی گھاٹ کا راستہ پوری طرح برباد ہوگیا ہے۔ خستہ سڑک کو ٹھیک طرح سے درستی کرنے کے لئے ایک ماہ چاہئے ، اسی لئے ٹرافک کو بند کرکے سڑک بنانے کے لئے سہولت دی گئی ہے اسی طرح عوامی جان و مال کی حفاظت کی خاطر 15اگست کی رات 12بجے سے 14ستمبر کی رات 12بجے تک ٹرافک نظام بند رکھا گیا ہے۔

چارمڑی گھاٹ بند ہونےپر ضلعی انتظامیہ نے متبادل انتظام کرتے ہوئے اُجیرے ۔ دھرمستھل ۔ کوکّڈ۔ گونڈیا ۔ شراڑی (قومی شاہراہ 75) کے ذریعے سواریوں کو جانے کے لئے سہولیات مہیا کی گئی ہیں ۔ اسی طرح موڈگیری ہیانڈ پوسٹ۔ جنّاپور۔ آنے محل ۔ شراڑی ۔ گنڈیا (قومی شاہراہ 75) کے ذریعے بھی ٹرافک کی سہولت دی  گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...