بھٹکل میں صحت کارڈ(آروگیہ کارڈ)کے لئے عوام کا ہجوم :بہت جلدتعلقہ اسپتالوں میں بھی کارڈ دستیاب ہوگا : میڈیکل آفیسر

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 18th July 2019, 8:56 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:18؍جولائی  (ایس اؤ نیوز)ریاست میں جاری سیاسی ناٹک بازی کی وجہ سے کوئی بھی ترقی جات کام نہیں ہونے کے متعلق عوامی سطح پر شکایات گردش میں ہیں۔ اکثر محکمہ جات میں کام سست ہونےکا الزام لگایا جارہاہے۔ عوام اس تعلق سے کوئی سرخراب کئے بغیر اگر صحت اچھی رہی تو زندگی میں بہت کچھ حاصل کرنے کی امید میں آروگیہ کارڈ کے لئے ٹوٹ پڑرہے ہیں۔

حالیہ برسوں میں حکومتوں کی طرف سے عوامی صحت کے  کئی منصوبہ جاری کئے جارہے ہیں، عام عوام کو مشہور ومعروف اسپتالوں میں  علاج کی سہولیات فراہم کرتے ہوئے مرکزی و ریاستی حکومتیں مشترکہ طورپر جاری کردہ ’آیوشکان بھارت آروگیہ کرناٹکا‘ منصوبے کی طرف عوام کا زائد رجحان دیکھا جارہاہے۔ عام عوام کے لئے بڑے بڑے اسپتالوں میں بل ادا کرنا کسی مصیبت سے کم نہیں ہے۔ انہی حالات کی وجہ سے آروگیہ کارڈ جاری کرنے کی بات کہی جارہی ہے۔ عوام کو امید ہے کہ متعلقہ صحت کارڈ سے اخراجات کم ہونے کی  امیدلے کر عوام پچھلے چار مہینوں  سے آروگیہ کارڈ کے لئے کوشش میں ہیں۔

آروگیہ کارڈ جاری کرنے کے بعد ہر سطح پر رشوت خوری کا بازار عام ہوتاہوگیا،عوام کو لوٹنے کے نئے نئے راستہ ڈھونڈ نکالے گئے اس کے بعداس تعلق سے ایک گھپلہ بھی منظر عام پر آیا تو آروگیہ کارڈ تقسیم کاری طریقہ کار میں ترمیمات کی گئیں۔ جس میں خاص کر انگوٹھے کا نشان لازمی قرار دیا گیا ہے۔ مستفیدین کمپیوٹر مرکز پہنچنا ضروری ہوگیاہے جس کے نتیجے میں مرکزوں پر عوام کا جمگھٹا دیکھا جاسکتاہے۔ صبح سے شام تک اپنے کام کاج چھوڑ کر کمپیوٹر سنٹروں پر عوام کھڑے رہتےہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق کمپیوٹر سنٹروں پر سہولیات نہیں ہونے سے عوام کو کافی پریشانی ہورہی ہے۔اس کے علاوہ چند سنٹروں میں رعایتی فیس لی جارہی ہے تو بعض سنٹروں کی فیس 200سے زائد ہونے کی بات کہی جارہی ہے۔ لیکن عوام بڑی بیماری کا علاج 200روپئے میں ہورہاہے تو کوئی فکر نہیں کہہ رہے ہیں۔

تعلقہ میڈیکل آفیسر ڈاکٹر مورتی راج بھٹ کا کہنا ہے کہ عوام آروگیہ کارڈ کے لئے جلد ی نہ مچائیں، آئندہ دنوں میں یہ کارڈ تعلقہ اسپتال، پرائمری ہیلتھ سنٹر وں میں دستیاب ہوگا۔ اب اگر آروگیہ کارڈ نہیں ہے تو بی پی ایل یا اے پی ایل راشن کارڈ کے ذریعے کسی بھی بڑے اسپتال میں بیماری کا علاج کرسکتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔