اننت ناگ میں دہشت گردوں نے بی جے پی  لیڈر گل میر کی گولی مار دی 

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 6th May 2019, 3:09 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

 سرینگر:05 /اپریل (ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) جموں کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں سنیچر کی رات بی جے پی کے ضلع نائب صدر گل محمد میر کی دہشت گردوں نے گھر میں گھس گولی مار کر قتل کر دیا۔ پولیس نے بتایا کہ تین دہشت گرد نوگام ورناگ علاقے میں واقع میر کے گھر میں گھسے اور ان کی کار کی چابی مانگی۔ گاڑی لے جاتے ہوئے انہوں نے میر کو گولی مار دی۔ وہ علاقے میں اٹل کے طور پر مشہورتھے۔ پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ میر کو نازک حالت میں ہسپتال لے جایا گیا جہاں علاج کے دوران انہوں نے دم توڑ دیا۔ افسر نے بتایا کہ مشتبہ افراد کو پکڑنے کے لئے علاقے کا محاصرہ کیا گیاہے۔ جموں کشمیر بی جے پی نے ایک بیان میں میر کے خاندان کے تئیں تعزیت پیش کیا ہے۔ نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے بھی میر کے قتل کی مذمت کی۔ عبداللہ نے کہا کہ میں تشدد کی اس نفرت کی مذمت کرتا ہوں۔

ایک نظر اس پر بھی

بہار: ٹرانسپورٹروں سے ساز باز کے الزام میں 13 پولس افسران سمیت 45 جوان معطل

بہا رمیں ٹرانسپورٹروں سے ساز باز کر کے امتناع کے باجود دار الحکومت پٹنہ کے مہا تما گاندھی سیتو سے ریت ، پتھر ، گٹی اور تعمیراتی اشیاءلدی ٹرکوں کی آمدورت کی اجازت دینے کے الزام میں تیرہ پولیس افسران سمیت 45 جوانوں کو معطل کر دیا گیا ہے ۔

دہلی: کانگریس دفتر میں منایا گیا مولانا ابوالکلام آزاد کا یوم پیدائش

 مولانا ابو الکلام آزاد کے یوم پیدائش پر آج دہلی پر دیش کانگریس دفتر میں منعقد پروگرام میں آج ریاستی صدر سبھاش چوپڑہ نے ان کی تصویر پر پھول چڑھاکرانہیں خراج عقیدت پیش کی۔پروگرام میں موجود کانگریس کارکنان نے بھی مولانا آزاد کی تصویر پر پھول چڑھائے۔

بھٹکل میں واقع کتّور چنّما رہائشی اسکول کے 2اساتذہ کو ملا اعزاز

ضلع شمالی کینرا کے ہائی اسکول ہیڈماسٹروں اور کمپوزٹ پی یو کالجوں کے پرنسپالوں کی تنظیم کی طرف سے ہوناور میں منعقدہ تعلیمی کانفرنس و تہینتی اجلاس کے دوران بھٹکل تعلقہ کے کتور چنمارہائشی اسکول کے ۲ اساتذہ کی تہنیت کی گئی اور انہیں اعزاز سے نوازا گیا۔

گریٹر نوئیڈا میں دو سڑک حادثوں میں 10 کی موت، ایک ہی خاندان کے تھے 6 لوگ

مغربی یوپی کو ہریانہ سے جوڑنے والے ایسٹرن پیرفیرل ایکسپریس وے پر اتوار دیر رات ہوئے حادثہ میں 6 لوگوں کی موت ہو گئی۔مرنے والوں میں 2 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ 8 لوگ بری طرح زخمی ہوئے ہیں۔یہ حادثہ گریٹر نوئیڈا کے تھانہ مقام 5 علاقے میں ہوا۔

اسپین میں جنسی تعلقات کے ذریعہ ڈینگو پھیلنے کا انکشاف

ڈینگو کے بارے میں عام خیال یہی ہے کہ یہ صرف مچھروں کے ذریعے انسانوں میں پھیلتا ہے لیکن اسپین کے محکمہ صحت نے جنسی تعلقات کے ذریعے ایک شخص کے ڈینگو سے متاثر ہونے کی تصدیق کی ہے۔اب تک سامنے آنے والا یہ دنیا کا اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے۔ اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ کے علاقائی محکمہ ...

مہاراشٹرا کی سیاست میں زبردست گہماگہمی ؛ شیوسینا کے واحد مرکزی وزیر اروند ساونت نے مودی کابینہ سے دیا استعفی؛ کیا ٹوٹے گا شوسینا ۔ بی جے پی اتحاد؟

مہاراشٹر میں حکومت تشکیل کرنے کو لے کر شیوسینا اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں جاری تنازعہ گہرا ہونے کے بعد شیوسینا نے پیر کو مرکز میں حکمراں این ڈی اے سے الگ ہونے کا من بنا لیا ہے، ساتھ ہی شیوسینا کے مرکزی وزیر اروند ساونت نے استعفی دینے کا اعلان کیا ہے۔

ہندوستان نے بنگلہ دیش کو آخری ٹی ٹونٹی میچ میں 30 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی ، دیپک چھاہر کی ریکارڈ ساز باؤلنگ

ہندوستان  نےبنگلہ دیش کو تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 30 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی۔ بنگلہ دیشی ٹیم 174 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آخری اوور کی دوسری گیند پر 144 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ محمد نعیم کی 81 رنز کی اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی، ...