نوازشریف کو کچھ ہوا تو عمران ذمہ دار ہوں گے :شہباز

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 3rd February 2019, 11:55 PM | عالمی خبریں |

لاہور:3 /فروری (ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ حکومت نواز شریف کی صحت سے متعلق بے حسی کا مظاہرہ کر رہی ہے اوراہل خانہ کو انکی صحت سے متعلق کچھ آگاہ نہیں کیا جا رہا، نواز شریف کو کچھ ہوا تو ذمہ دار وزیراعظم ہوں گے،نیازی صاحب نے وعدہ کیا تھا کہ ہم نئے صوبہ بنائیں گے، حکومت جنوبی پناب اور بہاولپور کو صوبہ بنائے ہم غیر مشروط حمایت کرینگے،سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے اور جب تک متاثرہ خاندان کو انصاف نہیں ملتا حکومت کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے،گالیاں دینے اور الزام تراشی سے 22کروڑ عوام کا پیٹ نہیں بھر تا، انضما م پلس وزیر اعلیٰ پنجاب نے دو آئی جیز کو چپڑاسی کی طرح فارغ کیا ، مانگے تانگے کے ڈالروں سے معیشت کا بیڑہ غرق کیا جارہا ہے ،نیازی صاحب نے پانچ ماہ بعد تسلیم کر لیا ہے کہ معاشی حالات بہتر نہیں ہیں۔ مسلم لیگ ن مشترکہ اپوزیشن کا حصہ ہے، فضل الرحمن اور اتحادیوں سے مشاورت کے بعد لانگ مارچ سمیت کسی بھی طرح کا فیصلہ کریں گے۔ پریس کانفرنس میں حمزہ شہبا ز نے کہا کہ جب مسلم لیگ (ن) نے پنجاب حکومت چھوڑی تو اس وقت 650ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ تھا لیکن پی ٹی آئی کی مانگے تانگے کی جعلی مینڈیٹ والی حکومت نے اس میں 450ارب روپے کا کٹ لگا دیا۔ جب کنٹینرپر چڑھ کر قوم کو سبز باغ دکھارہے تھے تو سیلاب میں اس وقت دوکروڑ لوگ ڈوب گئے تھے۔ خیبر پی کے ہمیں بھی ہلاکتیں ہوئیں لیکن اس وقت وہاں کے وزیر اعلیٰ ڈانس کر رہے تھے۔ پنجاب کے سینئر وزیر نے اورنج لائن منصوبے کو سفید ہاتھی کہا لیکن اس سے اگلے روز سپریم کورٹ نے اس منصوبے کو لاہور کی عوام کے لئے تحفہ قرار دیا۔ آج ملک کی معیشت وینٹی لیٹر پر ہے ،شہباز شریف نے پہلے دن کہا کہ معاشی حالات کی بہتری کے لئے ہم غیر مشروط طو رپر آپ کے ساتھ چلنے کے لئے تیار ہیں لیکن اس کے جواب میں ہمیں گالیاں، ڈاکو ، چور ، اور جیلیں ملیں۔ کیا پانچ مہینے میں تین بجٹ پیش کرنے اور گالیاں دینے سے معیشت سنبھل گئی ہے۔ کیا جیلوں میں ڈالنے کی گیڈ ر بھبھکیوں سے ڈالر کی قیمت کم ہوئی ہے۔ حکومت نے بیرون ممالک اور مرکزی بینک سے کھربوں روپے کا قرض لے لیا ہے۔رپورٹ کے مطابق سرمایہ کاروں کا 26فیصد اعتماد کم ہوا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔