1992 میں وڑلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے بعد اب پاکستان کے انتخابات میں بھی عمران خان درج کررہے ہیں شاندار جیت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 26th July 2018, 11:44 PM | عالمی خبریں |

اسلام آباد 26/جولائی (ایس او نیوز/ایجنسی) 1992 میں پاکستان کو ورلڈ کپ کرکٹ کا چمپئن بنانے والے عمران خان اب پاکستان کے عام انتخابات میں زبردست جیت درج کرتے ہوئے پورے پاکستان کی قیادت اپنے ہاتھوں میں لینے کی تیاری میں ہیں۔پاکستانی میڈیا  کی رپورٹوں پر بھروسہ کریں تو  اس مرتبہ انتخابات میں سابق کرکٹر اور "پاکستان تحریک انصاف " کے سربراہ عمران خان کا نام سب سے زیادہ سرخیوں میں ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ اس مرتبہ ملک کی باگ ڈور کرکٹر سے سیاست داں بنے عمران خان کو ملنے جا رہی ہے۔ حالانکہ اس مقام تک پہنچنے میں انہیں 22 سالوں کا عرصہ  لگا ہے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق عام انتخابات کے غیرحتمی اورغیرسرکاری نتائج جو اب تک سامنے آئے ہیں،ا ُس میں  پاکستان تحریک انصاف  کو برتری ملنے کا امکان ہے۔ رپورٹوں کے مطابق    قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کے امیدوار112نشستوں پر اپنے مدمقابل امیدواروں سے آگے ہیں جبکہ (ن) لیگ کو 64 نشستوں پر برتری حاصل ہے، پیپلز پارٹی کو42، ایم ایم اے10 اور ایم کیو ایم8، جی ڈی اے6 اور ق لیگ کو3 نشستوں پر برتری حاصل ہے جبکہ 18 نشستوں پر آزاد امیدواروں کو برتری حاصل ہے۔

پی ٹی آئی کے شاہ محمود حسین قریشی، سردار جعفر، صاحبزادہ صبغت اللہ، پرویزخٹک،عمران خٹک سمیت دیگر امیدوار غیرحتمی طور پرکامیاب ہوگئے ہیں جبکہ عمران خان، شہباز شریف اور دیگر امیدوارکامیابی کی طرف پیش رفت کررہے ہیں جبکہ مولانافضل الرحمان، سراج الحق، طلال چوہدری،شازیہ مری، نذر گوندل، سمیرا ملک اور اعجاز الحق دوسرے نمبر پرہیں۔

قومی اسمبلی کی 272 میں سے 267 نشستوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق بی این پی مینگل 4، مسلم لیگ (ق)3، عوامی مسلم لیگ اور اے این پی کو ایک ایک نشست پر برتری حاصل ہے۔ 

پاکستانی میڈیا کے مطابق   عمران خان کے وزیراعظم بننے کی تیاریاں جاری ہیں اور پی ٹی آئی نے حکومت سازی اور کابینہ کے ناموں پر غور کرنا بھی شروع کر دیا ہے۔میڈیا میں مختلف وزارتوں کی تفصیلات بھی شائع کی گئی ہیں۔

عمران خان کی پریس کانفرنس

جیت کی طرف بڑھتے دیکھ کر عمران خان نے پریس کانفرنس کا انعقاد کرتے ہوئے کہا کہ میں  مینڈیٹ ملنے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔  ہم اپنا جمہوری عمل بڑھتے دیکھ رہے ہیں ، سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ، ایسا پاکستان چاہتاہوں جہاں کمزورطبقے کو سہولتیں ملیں۔انہوں نے سیاسی مخالفین کیخلاف کسی بھی قسم کی انتقامی کارروائی نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے وعدہ کیا  کہ عوام کے ٹیکس کے پیسے کی حفاظت کروں گا۔ 

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کاکہناتھاکہ  22سال کیدیا جدوجہدپراللہ تعالیٰ نےکامیابی دی،نئے پاکستان کا خواب پورا کرنے کا موقع دیا۔  ان کاکہناتھاکہ  پاکستان میں تاریخی الیکشن ہوا،بلوچستان کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ، ضعیف لوگ گرمی میں ووٹ ڈالنے نکلے ،اکرام گنڈاپور اورہارون بلور شہیدہوئے۔

ان کاکہناتھاکہ  ہم کمزورطبقے کو اٹھانے کیلئے پالیسیاں بنائیں گے ۔عمران خان نے کہاکہ وعدہ کرتاہوں عوام کےٹیکس کےپیسےکی حفاظت کروں گا،  ہمارےحکمرانوں نےملک کاپیسہ اپنےاوپرخرچ کیا،پاکستان میں سب سے بڑا مسئلہ بے روزگاری ہے ، کرپشن نے پاکستان کے ادارے تباہ کردیئے۔ انہوں نے کہاکہ  ہمارااصل اثاثہ اوورسیزپاکستانی ہیں  لیکن پاکستان میں اداروں کی خراب کارکردگی کی وجہ سےمعیشت تباہ ہوئی،تاریخ میں پاکستان نےکبھی اتنےقرضےنہیں لیے،پاکستان کو معاشی چیلنج درپیش ہیں ۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں ڈھائی کروڑ پاکستانی بچے اسکولوں سے باہر ہے، دنیا میں سب سے زیادہ ہماری خواتین زچہ و بچہ کے مرحلے میں مر جاتی ہیں اور پینے کا صاف پانی نہ ملنے کے باعث دنیا میں سب سے زیادہ پاکستانی بچے مر جاتے ہیں۔

ہندوستانی میڈیا نے مجھے ویلن بنایا ، میں ہندوستان سے بات چیت کیلئے تیار ہوں : 

عمران خان نے ہندوستانی میڈیا پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی میڈیا نے جس طرح سے انہیں پروجیکٹ کیا ہے، اس سے لگتا ہے کہ وہ بالی ووڈ فلموں کے ویلن ہیں، انہوں نے کہا کہ میں ان پاکستانیوں میں سے ہوں جو ہندوستان کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔

مسئلہ کشمیر پر عمران خان نے کہا کہ طویل عرصہ سے کشمیر کے لوگ پریشان ہیں ، ہمیں ساتھ بیٹھ کر کشمیر کے مسئلہ کو حل کرنا ہوگا ۔ اگر ہندوستان حکومت تیار ہے تو ہم بات چیت کے ذریعہ اس کو حل کرسکتے ہیں ۔ یہ دونوں ممالک کیلئے بہتر ہوگا۔ مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کیلے ہندوستان اور پاکستان کو ایک ساتھ آناچاہئے ۔ اگر الزام تراشیوں کا دور جاری رہا تو ہم کہیں نہیں پہنچیں گے ۔ انہوں نے ہندوستانی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ  ہم آپ کے ساتھ رشتے سدھارنا چاہتے ہیں ، آپ ایک قدم آگے آئیے ہم  دو قدم  آگے آئیں گے ۔

الیکشن میں عمران خان کی فتح پر کپل دیو نے دی مبارکباد

پاکستان کے متوقع وزیراعظم عمران خان کی پارٹی کو جیت کی طرف  بڑھتے دیکھ کر  عمران خان کے لیے نیک تمناﺅں کے پیغا مات بھی آنا شروع ہو گئے ہیں ہندوستان کے معروف اداکار رشی کپور کی جانب سے پیغام کے بعد ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کپل دیو نے بھی عمران خان کے لیے نیک تمناﺅں کا پیغام بھیجا ہے۔

ایک نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے کپل دیو نے انتخابات میں عمران خان کو کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا کہ عمران خان کا وزیر اعظم بننا خوشی کی بات ہے ،عمران خان میں پہلے بھی جنون تھا اور اب بھی ہے ۔کپل دیو نے مزید کہا کہ عمران خان اب چونکہ پاکستان کے  وزیراعظم بننے جارہے ہیں، ایسے میں  پاک بھارت کرکٹ تعلقات بحال ہوتے ہیں اُنہیں  بے حد خوشی ہو گی ۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔