مصر: بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی پر قید اور جرمانہ کی سزا، مسودہ قانون کو منظوری

Source: S.O. News Service | Published on 25th February 2021, 10:03 PM | عالمی خبریں |

قاہرہ،25؍فروری(ایس او نیوز؍ایجنسی) مصر کی کابینہ نے خاندانی زندگی سے متعلق قانون سازی کرتے ہوئے شادی بیاہ، طلاق، خلع، فسخ نکاح، شادی کی اہلیت، متولی، نسب نان نفقہ، پرورش اور منگنی کے نئے قواعد وضوابط مقرر کیے ہیں۔ نئے قانون کے تحت مصر کا کوئی شادی شدہ شہری پہلی بیوی کی اجازت کے بغیردوسری شادی نہیں کرسکتا۔ تاہم اگر کوئی ایسا کرے گا تو اسے ایک سال قید اور جرمانے کی سزا یا دونوں سزائیں ہوسکتی ہیں۔

کابینہ کی جانب سے منظور کردہ مسودہ قانون میں کہا گیا ہے کہ پیدا ہونے والے ہر بچے کا نسب اس کی ماں کی طرف منسوب ہوگا۔ منگنی کرنے کے بعد نکاح سے انکار اور دونوں ‌میں سے کسی ایک کی وفات کی صورت میں لڑکی کے مہر کے لیے مقرر کردہ رقم واپس ہوجائے گی۔ اسی طرح اگر شوہر دوسری شادی کو بیوی سے مخفی رکھے گا تو اسے بھی سزا دی جائے گی۔

مسودہ قانون کے آرٹیکل 58 میں وضاحت کی گئی ہے کہ شادی کے وقت خاوند کو یہ بتانا ہوگا کہ آیا وہ پہلے سے شادی شدہ ہے یا نہیں۔ اگر وہ پہلے سے شادی شدہ ہے اور اس کی بیوی ہے تو اس کی طرف سے دوسری شادی کا اجازت نامہ پیش کرنا ہوگا اور ان کی رہائش گاہ کے بارے میں بتائے گا۔ شوہر کو اپنی پہلی بیوی یا بیویوں کو نئی شادی کے بارے میں بتائے گا۔

پہلی بیوی کے علم میں لائے بغیر دوسری شادی پر شوہر کو ایک سال قید اور کم سے کم 20 ہزار مصری پاؤنڈ جرمانہ ہوگا۔ جرمانے کی زیادہ سے زیادہ حد 50 ہزار پاؤنڈ ہے۔ بعض صورتوں میں قید اور جرمانہ دونوں سزائیں دی جاسکیں گی۔ اگر نکاح خواں کو بھی علم ہے کہ وہ جس کا نکاح پڑھ رہا ہے وہ پہلے سے شادی شدہ ہے تو اسے بھی قید اور جرمانے کی سزائیں دی جائیں گی۔

مسودہ قانون میں متاثرہ خاتون کو مادی یا معنوی نقصان پہنچانے پر طلاق لینے کا حق دیا گیا ہے۔ نئے مسودہ قانون میں شادی کے لیے لڑکے اور لڑکی کی کم سے کم عمر 18 سال مقرر کی گئی ہے۔ 18 سال سے کم عمر کے افراد کی شادی کرانے والے افراد کو ایک سال قید اور 50 ہزار پاؤنڈ سے 2 لاکھ پاؤنڈز تک جرمانہ کی سزا دی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...