عشقِ رسولﷺ کے حصول کیلئے نعت خوانی بہترین ذریعہ ہے! مرکز تحفظ اسلام ہند کے زیر اہتمام عظیم الشان کل ہند نعتیہ مشاعرہ، برادران اسلام سے شرکت کی اپیل!

Source: S.O. News Service | Published on 16th June 2021, 11:43 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 16؍  جون (ایس او نیوز؍پریس ریلیز) حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و سلم کی مدحت، تعریف و توصیف، شمائل و خصائص کے نظمی اندازِ بیاں کو نعت یا نعت خوانی یا نعت گوئی کہا جاتا ہے۔ اسلام کی تاریخ میں بہت سے صحابہ کرام نے نعتیں لکھیں اور یہ سلسلہ آج تک جاری و ساری ہے۔ خود اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کی بڑے اہتمام کے ساتھ مدح سرائی فرمائی ہے اور سارا قرآن پاک حضور اکرمؐ کی مدحت و توصیف بیان کرتا ہے۔ جس طرح دین اسلام کے محاسن بیان کرنے کی ضرورت ہے اسی طرح اس دین کو لانے والے کی خوبیاں بیان کرنا بھی ضروری ہے۔ مذکورہ خیالات کا اظہار مرکز تحفظ اسلام ہند کے بانی و ڈائریکٹر محمد فرقان نے کیا۔

انہوں نے فرمایا کہ حضور نبی کریمؐ نے خود کئی مرتبہ حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ سے نعت سماعت فرمائی ہے۔ انہوں کے کہا کہ دورِ صحابہ سے لے کر آج کے دور کے علماء و مشائخ تک حضور پاکؐ کی نعتوں کی روایت کو فروغ دیا کیونکہ اسلام کی ترویج و اشاعت کے ساتھ عشقِ رسولؐ ایمان کی تکمیل کے لئے ناگزیر ہے اور عشقِ رسولؐ کے حصول کے لئے نعت خوانی بہترین ذریعہ ہے۔

لہٰذا اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے مرکز تحفظ اسلام ہند  بتاریخ 17؍ جون 2021ء بروز جمعرات ٹھیک رات 9:00 بجے سے ایک ”عظیم الشان آن لائن کل ہند نعتیہ معاشرہ“ منعقد کرنے جارہی ہے۔ جسکی صدارت شاعر اسلام حضرت مولانا قاری احسان محسن قاسمی صاحب (مہتمم جامعہ قاسم العلوم کٹیہسرہ، مظفرنگر یوپی) فرمائیں گے اور نظامت کے فرائض حضرت مولانا غفران ندوی صاحب (صدر المدرسین مدرسہ تعلیم القرآن شاخ ندوۃ العلماء لکھنؤ) انجام دینگے۔

جبکہ ملک کے مشہور و معروف شعراء کرام مثلاً قاری عبدالباطن فیضی (فیض آباد، یوپی)، قاری اسعدصاحب بستوی (ممبئی)، مفتی طارق جمیل قاسمی قنوجی (یوپی)، قاری تابش ریحان (مؤناتھ بھنجن)، قاری ضیاء الرحمن فاروقی (ڈائریکٹر تحفظ دین میڈیا سروس، اورنگ آباد)، قاری اشفاق بہرئچی (یوپی)، قاری محمد عمران مصباحی (رکن مرکز تحفظ اسلام ہند) وغیرہ اس عظیم الشان آن لائن کل ہند نعتیہ مشاعرہ میں شرکت فرمائیں گے اور نعتیہ کلام سے سامعین کو محظوظ فرمائیں گے۔ یہ پروگرام مرکز تحفظ اسلام ہند کے آفیشیل یوٹیوب چینل اور فیس بک پیج تحفظ اسلام میڈیا سروس پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔ مرکز کے ڈائریکٹر محمد فرقان نے برادران اسلام سے کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے۔قابل ذکر ہیکہ اس موقع پر مرکز کے آرگنائزر حافظ محمد حیات خان اور مرکز کے رکن شوریٰ قاری عبد الرحمن الخبیر قاسمی بستوی بطور خاص شریک تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...