بیجا رسوم ورواج کے خاتمے کے لیے علماء اور ملی تنظیمیں آگے آئیں، کرناٹک کے علمائے کرام ائمہ مساجد اور دانشوران کی میٹنگ میں اہم فیصلے

Source: S.O. News Service | Published on 18th March 2021, 12:14 AM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

نئی دہلی،17؍مارچ (ایس او نیوز؍پریس ریلیز) مورخہ 17؍مارچ صبح دس بجےکرناٹک کے علمائے کرام،ممتاز ائمہ مساجد اور دانشوران قوم و ملت کی زوم پر ایک آن لائن مشاورتی نشست منعقد ہوئی، جس کی صدارت کرناٹک کے امیر شریعت حضرت مولانا صغیر احمد رشادی صاحب نے فرمائیمولانا محترم نے اپنے صدارتی خطاب میں فرمایا کہ اس وقت امت مسلمہ انتہائی نازک حالات سے گزررہی ہے،ایک طرف اس پر باہر سے حملے ہو رہے ہیں اور دوسری جانب وہ بیجا رسوم ورواج کی زنجیروں میں جکڑی ہوئی ہے،ایسے وقت میں امت کو سہارا دینا اور اس کی صحیح سمت میں رہنمائی کرنا علمائے کرام اور ملی تنظیموں کی ذمہ داری ہے،انہوں نے نکاح کے متعلق بیجا رسوم ورواج کے سد باب کے لیے منعقد کی گئی اس مشورتی نشست پر مسرت کا اظہار کیا اور بتایا کہ پورے کرناٹک میں خصوصاً بنگلور شہر میں شادی بیاہ پر بڑا سرمایہ خرچ ہوتا ہے،اس لیے تمام جماعتوں اور تنظیموں کو چاہیے کہ وہ آگے آئیں اور آسان نکاح کی راہ ہموار کریں۔اس مشاورتی نشست کی غرض وغایت بیان کرتے ہوئے بورڈ کے سکریٹری اور اصلاح معاشرہ کمیٹی کے کل ہند معاون کنوینرحضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب نے فرمایا کہ اللہ نے ہمیں ایک مکمل دین عطا فرمایا ہے کہ جس میں نکاح کے متعلق انتہائی اہم اور متوازن ہدایات موجود ہیں ،ان ہدایات کے مطابق نکاح کی تقریب انجام دینے اور ازدواجی زندگی بسر کرنے میں ہی ہماری فلاح و بہبود پوشیدہ ہے،انہوںنے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ نکاح کے متعلق اسلام کی زرین ہدایات کو چھوڑ کر مسلمان بیجا رسوم ورواج کی انجام دہی میں مصروف ہیں،جس کے انتہائی نقصان دہ نتائج سامنے آرہے ہیں،اغراض ومقاصد کے بعد رائے پیش کرنے کا سلسلہ شروع ہوا، الحمدللہ سو سے زائد علماء اور دانشور حضرات نے میٹنگ میں اپنی قیمتی رائے سے نوازا، پیش کی گئی تمام آراء پر غور و فکر کرنے کے بعد چند اہم فیصلے لیے گئے جن میں دس روزہ مہم برائے سادہ اور مسنون نکاح، تمام مسالک کی مساجد میں خطبہ جمعہ کی ترسیل،نوبیاہتا جوڑوں کے لیے تربیتی ورکشاپ کے علاوہ کئی اہم چیزیں شامل ہیں،مشاورتی نشست میں یہ بات بھی طے ہوئی کہ آنے والے چند دنوں میں امیر شریعت کرناٹک مولانا صغیر احمد رشادی صاحب کی نگرانی میں پہلے مرحلے میں مساجد کے ائمہ اور پورے صوبے کے نمایاں علماء کی مشاورتی نشست منعقد ہوگی،اس کے بعد تمام مساجد کے متولیان کی بھی میٹنگ رکھی جائے گی اور انہیں اس تحریک سے جوڑا جائے گا،اسی طرح پورے صوبے میں اصلاح معاشرہ کمیٹیوں کے قیام کی تجویز بھی منظور کی گئی۔

اس مشاورتی نشست میں لگ بھگ چارسو علماء ،سماجی کارکنان اور دانش وران قوم وملت کی شرکت ہوئی ،اور کرناٹک کے ہر ضلع سے نمایاں افراد نے نمائندگی کی، جن میں حضرت مولانا مفتی شعیب اللہ خان صاحب مفتاحی(مہتمم جامعہ مسیح العلوم بنگلور)حضرت مولانا مصطفی رفاعی جیلانی صاحب(رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ) حضرت مولانا تنویر ہاشمی صاحب (صدر جماعت اہل سنت کرناٹک)جناب ڈاکٹر سعد بیلگامی صاحب(امیر جماعت اسلامی کرناٹک)جناب مولانا مفتی افتخار احمد قاسمی صاحب(صدر جمعیت علماء میم کرناٹک)مولانا خالد بیگ ندوی صاحب(ٹمکور)مفتی شفیق قاسمی بنگلوری صاحب(رکن شوری دارالعلوم دیوبند)مولانا سیدباقر ارشد صاحب(رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ)مولانا مفتی عبد العزیز قاسمی صاحب(نائب امیر شریعت کرناٹک)مولانا شبیر احمد ندوی صاحب(مدرسہ اصلاح البنات)مولانا عبد الرحیم رشیدی صاحب(صدر جمعیت علماء کرناٹک،الف)مولانا الیاس ندوی بھٹکلی صاحب(رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ)مولانا عبد العلیم بھٹکلی صاحب(رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ)جناب شفیع اللہ صاحب(سکریٹری ملی کونسل)جناب ثناء اللہ صاحب (آئی ایس)جناب ڈاکٹر عبد القدیر صاحب(بیدر)مفتی شمس الدین بجلی قاسمی صاحب(جنرل سکریٹری جمعیت علماء کرناٹک)مولانا یوسف صاحب(سکریٹری جماعت اسلامی)مولانا مقصود عمران صاحب(امام وخطیب جامع مسجد بنگلور)جناب محب اللہ خان امین صاحب (جنرل سکریٹری جمعیت علماء کرناٹک،الف)جناب مولانا اعجاز ندوی صاحب(صدر جمعیت اہل حدیث)مولانا زین العابدین صاحب مظاہری(مہتمم دارالعلوم شاہ ولی اللہ) مولانا محمد شریف صاحب (گلبرگہ)مولانا سلیم بھٹکلی صاحب ، مولانا مجیب اللہ صاحب (شیموگہ)مفتی تاج الدین صاحب (میسور) مولانا صلاح الدین قاسمی ،مولاناریاض احمد رشادی، جناب حافظ محمد آصف صاحب اورمولانا شمیم سالک مظاہری صاحب قابل ذکر ہیں۔حضرت مولانا صغیر احمد رشادی صاحب کی دعا پر یہ مشاورتی نشست اختتام پذیر ہوئی۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...

سورت میں کانگریس کے امیدوارنیلیش کمبھانی کی نامزدگی منسوخ؛ بی جے پی امیدوار بلامقابلہ منتخب؛ کانگریس نے میچ فیکسنگ کا لگایا الزام

گجرات کی سورت لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار مکیش دلال بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کے انتخاب کو بی جے پی کی جانب سے لوک سبھا انتخابات کا پہلا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مگر مکیش دلال کے اس بلا مقابلہ منتخب ہونے کے عمل کا تجزیہ کرتے ہوئے کانگریس نے اسے جمہوریت کے لیے خطرہ اور ...

وزیراعظم مودی کا مسلمانوں کی مخالفت میں نفرت انگیزخطاب؛ کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو کی گئی17 شکایتیں

وزیراعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کی مخالفت میں جس طرح کا نفرت انگیز خطاب کیا ہے ، اس پر ملک  کے اکثر عوام حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔ اس ضمن میں کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو ١٧ شکایتیں دی گئی ہیں، اور ان کےخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ سوشیل میڈیا پر ان کے بیان کو لے ...

انڈیا بلاک اقتدار میں آنے پر قانون میں لائی جائے گی تبدیلی ؛ چدمبرم نے کہا ؛ زیر سماعت قیدی جب مجرم نہیں ہوتے تو اُنہیں جیل میں رکھا جانا غلط

سابق مرکزی وزیر اور کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے  کہا ہے  کہ اگر انڈیا  بلاک مرکز میں برسراقتدار آتا ہے، تو وہ   سپریم کورٹ کے قائم کردہ  "ضمانت ایک اصول ہے، اور جیل ۔ استثناء ہے" کو لاگو کرنے کا قانون لائیں گے۔ چدمبرم نے کہا کہ  ضمانت دینے کے اُصول  پر نچلی اور ضلعی عدالتوں میں ...

ملک بڑی تبدیلیوں کے لیے تیار ہے: چیف جسٹس چندرچوڑ

17ویں لوک سبھا کے دوران پارلیمنٹ کے ذریعے تین اہم قوانین منظور کیے گئے،  سی آر پی سی،  آئی پی سی سے لے کر ایویڈنس ایکٹ کو ختم کرنے تک، تین نئے قوانین متعارف کرائے گئے۔ یہ قوانین یکم جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوں گے۔ اس کے بارے میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے مودی ...

چار ریاستوں میں گرمی کی شدید لہر، درجہ حرارت 43 ڈگری سے متجاوز، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ہفتہ کے روز آئندہ دو دنوں کے لئے ملک کی چار ریاستوں میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا ہے۔ یہ ریاستیں بہار، جھارکھنڈ، اوڈیشہ اور مغربی بنگال ہیں، جن میں ہفتہ کو درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس سے زیادہ تھا۔

بابا رام دیو کو ایک اور ’سپریم‘ جھٹکا، اب یوگ کیمپس کے لیے ادا کرنا ہوگا سروس ٹیکس

ایلوپیتھی کے خلاف گمراہ کن اشتہارات کے معاملے کے بعد سپریم کورٹ نے رام دیو کو ایک اور زوردار جھٹکا دیتے ہوئے ، ان کے یوگ کیمپوں کو سروس ٹیکس ادائیگی کے زمرے میں لا دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے یوگ کیمپ پر ٹیکس ادائیگی کے ٹریبونیل کے اس فیصلے کو برقرار رکھا ہے، جسے پتنجلی یوگ پیٹھ ٹرسٹ ...