کرناٹک کا سب سے اہم حلقہ گلبرگہ؛ کیا ا س بار کانگریس اپنا قلعہ بچا پائے گی..؟ (آز: قاضی ارشد علی)

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 19th April 2019, 11:01 PM | ریاستی خبریں | اسپیشل رپورٹس |

ملک بھر میں چل رہے 17ویں لوک سبھا کے انتخابات کے دو مراحل مکمل ہوچکے ہیں ۔تیسرا مرحلہ 23؍اپریل کو مکمل ہوگا ۔ریاستِ کرناٹک کے28پارلیمانی حلقہ جات میں سے14حلقہ جات میں رائے دہی مکمل ہوچکی ہے ۔باقی رہ گئے14حلقہ جات میں الیکشن پروپگنڈہ زوروں پر ہے۔18؍اپریل کو ہوئے14حلقہ جات میں انتخابات میں سے کچھ اہم حلقہ جات بھی تھے۔ جن میں ٹمکور حلقہ سے سابق وزیر اعظم مسٹرایچ ڈی دیوے گوڑا مقابلہ کررہے ہیں ‘حلقہ بنگلور(شمال) سے مرکزی وزیر مسٹر سدانند گوڑا بی جے پی اُمیدوار ہیں ۔

23؍اپریل کو منعقد ہونے والے انتخابات میں بھی متعدد اہم شخصیات انتخابی میدان میں نظر آرہے ہیں جن میں گلبرگہ سے کانگریس کے قد آور قائد لوک سبھا میں پارلیمانی پارٹی کے لیڈر مسٹرملیکا رجن کھرگے بھی شامل ہیں۔ جو12 ویں مرتبہ انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں ۔اس سے قبل 9مرتبہ کرناٹک اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لئے اور ہر بار کامیاب رہے ۔2009کے پارلیمانی انتخابات میں انھیں کانگریس اُمیدوار بنایا گیا ‘اس میں بھی وہ کامیاب رہے2014میں چلی مودی لہر کا بھی مقابلہ کئے اور کامیاب رہے ‘اس طرح کاریکارڈ شائد ہی ہندوستان میں اور کسی کاہو۔کسی دلت رہنما نے12انتخابات میں حصہ لیا اور ایک بھی شکست کا منہ نہیں دیکھا۔ 

حلقہ انتخاب کلبرگی اس کا پہلے نام گلبرگہ ہوا کرتا تھا ‘آج بھی لوگ گلبرگہ کے نام سے جانتے ہیں ۔ہندوستان میں ہوئے پہلی لوک سبھا کے انتخابات 1951-52سے یہ پارلیمانی حلقہ وجود میں آیا ہے۔گلبرگہ کے پہلے ایم پی اُس وقت کی ریاست حیدرآباد کے اسٹیٹ کانگریس صدر سوامی راما نند تیرتھ تھے۔ اس سے گلبرگہ کی اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے ۔گلبرگہ 1337ء میں بہمنی حکومت کا پایہ تخت بنا تھا اور کئی سال تک بہمنی سلطنت کا دارالخلافہ رہنے کے بعد بہمنی سلطنت کا پایہ تخت بیدر منتقل ہوا تھا۔اس کے بعد یہ شہر صوبہ کا صدر مقام بنا پھر ریاستِ حیدرآباد کے ہندوستان مںے شامل ہونے کے بعد 1948ء میں ڈیویژن ہیڈکوآرٹر کی حیثیت سے ترقی کرتا گیا ۔

گلبرگہ میں دو یونیورسٹیاں قائم ہوگئیں ‘میڈیکل اور انجینئرنگ کالجس قائم ہوئے ‘اس طرح یہ تعلیمی مرکز بن گیا ہے۔

سیاسی اعتبار سے گلبرگہ کرناٹک کے اقتدار میں بہت بڑا حصہ حاصل کیا ہے۔ گلبرگہ سے کرناٹک کے دو وزیر اعلی عہدہ پر فائز رہے ۔ویریند رپاٹل دو مرتبہ وزیر اعلی بنے تھے ‘اور دھرم سنگھ وزیر اعلی بننے والے دوسرے نمبر پر تھے۔سابق تین دہوں تک گلبرگہ کی سیاست پر دھرم سنگھ اور کھرگے کی جوڑی چھائی رہی‘ جس کا نتیجہ پسماندہ طبقات کو ریاست کے اقتدار میں بڑی حد تک شامل ہونے کا موقع ملا ۔

جاریہ عام انتخابات کے پس منظر میں گلبرگہ کی اہمیت یہ ہے کہ یہاں سے ملیکار جن کھرگے کانگریس اُمیدوار ہیں جنھوں نے گذشتہ پانچ سال سے لوک سبھا میں بی جے پی کا مقابلہ کیا ہے۔ کانگریس پارٹی کے پارلیمانی لیڈر کی حیثیت سے کھرگے ہی تھے جنھو ں نے مودی کے تیکھے اور چُبتے ہوئے سوالوں کا اُتنی ہی شدت سے جواب دیا۔ عام طورپر دیکھا گیا ہے کہ کرناٹک کے یا جنوبی ہندوستان سے جو بھی قائد نئی دہلی کی سیاست میں آتا ہے وہ اُتنا جارحانہ رُخ اختیار نہیں کرتا جتنا کھرگے نے اختیار کیا تھا۔اس کی ایک بڑی وجہ زبان کا مسئلہ بھی ہوتاہے۔ جنوب سے منتخب ہونے والے نمائندوں کو ہندی ‘اُردو نہیںآتی اور شمال والوں کو انگریزی نہیں آتی۔اسی طرح رابطہ قائم نہیں ہوپاتا۔جنوب کے لوگ اپنی بات سمجھا نہیں سکتے ‘شمال کے لوگ سمجھ نہیں سکتے۔جہاں تک ملیکارجن کھرگے کا معاملہ ہے اُن کی مادری زبان مرہٹی ہے اور ان کی ساری زندگی اُردو بولنے والوں کے درمیان گزری ہے اسی لئے وہ روانی سے ہندی میں تقریر کرسکتے ہیں ‘اپنی تقاریر میں ضرورت کے حساب سے اُردو اشعار کا بھی استعمال کرتے ہیں۔ اس طرح اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے انھوں نے لوک سبھا میں اپنی طاقت کا لوہا منوایا ہے۔ کھرگے کی یہی طاقت اور انتخابات ہر حال میں جیتنے کی روایت آج ان کے دشمن کی نشانہ بنتی آرہی ہے۔سیاسی حلقوں میں چاہے کانگریس ہو یا دیگر پارٹیوں میں کھرگے کے تعلق سے بغض و کنہ رکھنے والوں کی تعداد کم نہیں ہے۔45سال طویل سیاسی زندگی گزارنے والے ملیکارجن کھرگے کے کئی دوست ہیں تو متعدد دشمن بھی ہیں۔سیاسی مفاد حاصل کرنے والوں کی مسابقت میں دوستی دشمنی لازمی ہے۔ پھر بھی کھرگے الیکشن کے پیچ و ختم سے واقف ہیں ۔اُنھیں پتہ ہے کہ کس کو دوست بنانا ہے اور کس کو نظر انداز کرنا ہے۔ جاریہ انتخابات کھرگے کی اسی سمجھ بوجھ پر منحصر ہیں۔

جہاں تک حلقہ انتخاب گلبرگہ کا تعلق ہے ‘اس میں8اسمبلی حلقہ جات آتے ہیں ۔گلبرگہ (شمال)‘ گلبرگہ(جنوب)‘ گلبرگہ(دیہی)‘سیڑم‘جیورگی ‘افضل پور ‘چیتا پور اور گرمٹکل ۔ان 8حلقہ اسمبلی میں4پر کانگریس ایم ایل ایز ہیں‘3پر بی جے پی اور ایک پر جنتادل(ایس) کے ایم ایل ایز ہیں۔آبادی کے حساب سے سب سے زائد دلت رائے دہندوں کی تعداد ہے ‘اُس کے بعدمسلمانوں کی تعداد 20-22فیصد ہے۔ لنگایت 15فیصد ہیں۔ دیگر پسماندہ طبقات کربا‘کولی‘ وغیرہ کی تعداد بھی کافی ہے۔ویسے بھی تعلیمی اداروں ‘انڈسٹریز اور بزنیس پر لنگایت طبقہ کا قبضہ ہے۔ حیدرآباد کرناٹک کے دیگر اضلاع کی طرح سیاسی دنیا میں بھی لنگایت طبقہ کے لوگ چھائے ہوئے ہیں ‘لیکن تعداد میں کمی کے باعث اقتدار میں حصہ داری محدود رہی ہے۔ویریندر پاٹل کے بعد کوئی بڑالنگایت لیڈر نہیں اُبھرا ہے۔اس کا فائدہ ملیکارجن کھرگے اور دھرم سنگھ کی جوڑی کو ہوتا رہا ہے۔

عام طورپر مسلمانوں اور دلتوں کی تعداد کافی ہونے سے علاقہ حیدرآباد کرناٹک میں بی جے پی کو اُتنی زمین حاصل نہیں ہوئی جو بلگام ڈیویژن یا دیگر علاقہ جات میں حاصل ہوئی ہے۔اسی لئے آج تک بھی بی جے پی قیادت میں حیدرآباد کرناٹک علاقہ کو سنجیدگی سے نہیں لیا ۔لیکن جب سے ملیکارجن کھرگے لوک سبھا میں کانگریس پارٹی کے لیڈر بنے ہیں تب سے قومی سطح پر ان کا نام اُبھر نا شروع ہوا ہے تب سے قومی و ریاستی سطح پر بی جے پی ملیکارجن کھرگے پر نظر رکھنے لگی ہے۔کہا جاتا ہے کہ ملیکارجن کھرگے کو ہرانے کی تیاری دو سال پہلے سے ہی شروع ہوگئی تھی۔کرناٹک پردیش بی جے پی نے ایک منصوبہ بند طریقے سے کام کرنا شروع کیا ہے۔ ا س کیلئے پارٹی کے ایک جنرل سکریٹری کو مقرر کیا ہے جن کا نام روی ہے۔ دو سال سے کھرگے کے مقابل صحیح اُمیدوار کی تلاش کی جارہی تھی ‘بی جے پی میں تو کوئی ایسا اُمیدوار نہیں تھا جو کھرگے کو ٹکر دے سکے۔ اسی لئے چنچولی کے کانگریس ایم ایل اے اُمیش جادھو کو منتخب کیا گیا ‘حالانکہ اُمیش جادھو کوئی سیاسی امیج نہیں رکھتے ۔انھوں نے سرکاری ڈاکٹر کی حیثیت سے 25-30سال تک گلبرگہ ضلع کے باہر کام کیا ہے۔ اور2008ء میں جب ڈی لمیٹیشن ہوا اور گُلبرگہ کو ایس سی ریزرو declaredکیا گیا تب ڈاکٹر اُمیش جادھو نے اپنے عہدہ سے استعفی دے کر کانگریس میں شمولیت اختیارکی۔سابق وزیر اعلی مسٹر دھرم سنگھ کی طفیل 2013کے اسمبلی انتخابات میں اُنھیں چنچولی حلقہ انتخاب سے کانگریس کا ٹکٹ حاصل ہوا ۔اوروہ کامیاب ہوئے۔سابق وزیر اعلی سدارامیا نے اُنھیں پارلیمنٹری سکریٹری بنایا ۔2018ء میں منعقدہ اسمبلی انتخابات میں ڈاکٹراُمیش جادھو کانگریس کے ٹکٹ پر دوبارہ منتخب ہوئے۔اور شائد منسٹر بننا چاہتے تھے ‘نہیں بن سکے ۔ا س بات کا غصہ تھا کہ وہ کانگریس چھوڑ کر آج بی جے پی کے اُمیدوار ہیں اور ملیکارجن کھرگے جن کو وہ اپنا گرو کہتے تھے انکے مقابلہ میں بی جے پی کا حربہ بنے ہوئے ہیں ۔

گلبرگہ الیکشن ملیکارجن کھرگے اور اُومیش جادھو کے درمیان نہیں بلکہ ملیکارجن کھرگے اور نریند رمودی کے درمیان ہے‘کیونکہ ملیکارجن کھرگے نے5سال تک لوک سبھا میں مودی کا مقابلہ کیا ہے۔ اگران انتخابات میں کھرگے کو ہرایا جاتا ہے تو سیکولرزم اور آئین کو ختم کرنے والی طاقتوں اور آئین کو بچانے والی طاقتوں کے درمیا ن جو جنگ چل رہی ہے گلبرگہ اُس کی ایک مثال ہے ۔ اگر بی جے پی کامیاب ہوتی ہے تو ملک بھر میں سیکولرزم اور آئین کو بچانے والوں کو شکست سے دوچار ہونا پڑے گا۔کمزور طبقات اور اقلیتوں کا مستقبل خطرے میں پڑ جائے گا۔ یہ مضمون کسی کی تائید یا مُخالفت میں نہیں بلکہ ملک کے کمزور طبقات کو انصاف دلانے کیلئے لکھا جارہا ہے۔ ہر اُس آدمی کوچاہے وہ کسی قوم کا‘ ذات کا ‘طبقہ کا ہو اُسے چاہئے کہ اس جنگ میں شامل ہوکر آئین کے تحفظ کیلئے کی جارہی جدوجہد کو طاقت دیں ۔جس کیلئے ووٹ دینا ضروری ہے۔جہاں تک ہوسکے زیادہ سے زیادہ ووٹ دیں۔ الیکشن کے دن گھر بیٹھے رہنا کسی بھی حالت میں دانشمندی کاکام نہیں ہے۔ہمیں اُمیدہے کہ کرناٹک اور خصوصا گلبرگہ کے لوگ کے رائے دہندے اپنی دور اندیشی اور دانشمندی کا ثبوت دیں گے۔

مضمون نگار جناب قاضی ارشد علی، بیدر، کرناٹک کے سابق رکن قانون ساز کونسل ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...

بھٹکل سنڈے مارکیٹ: بیوپاریوں کا سڑک پر قبضہ - ٹریفک کے لئے بڑا مسئلہ 

شہر بڑا ہو یا چھوٹا قصبہ ہفتہ واری مارکیٹ عوام کی ایک اہم ضرورت ہوتی ہے، جہاں آس پاس کے گاوں، قریوں سے آنے والے کسانوں کو مناسب داموں پر روزمرہ ضرورت کی چیزیں اور خاص کرکے ترکاری ، پھل فروٹ جیسی زرعی پیدوار فروخت کرنے اور عوام کو سستے داموں پر اسے خریدنے کا ایک اچھا موقع ملتا ہے ...

نئی زندگی چاہتا ہے بھٹکل کا صدیوں پرانا 'جمبور مٹھ تالاب'

بھٹکل کے اسار کیری، سونارکیری، بندر روڈ، ڈارنٹا سمیت کئی دیگر علاقوں کے لئے قدیم زمانے سے پینے اور استعمال کے صاف ستھرے پانی کا ایک اہم ذریعہ رہنے والے 'جمبور مٹھ تالاب' میں کچرے اور مٹی کے ڈھیر کی وجہ سے پانی کی مقدار بالکل کم ہوتی جا رہی ہے اور افسران کی بے توجہی کی وجہ سے پانی ...

بڑھتی نفرت کم ہوتی جمہوریت  ........ ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

ملک میں عام انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہونے والا ہے ۔ انتخابی کمیشن الیکشن کی تاریخوں کے اعلان سے قبل تیاریوں میں مصروف ہے ۔ ملک میں کتنے ووٹرز ہیں، پچھلی بار سے اس بار کتنے نئے ووٹرز شامل ہوئے، نوجوان ووٹرز کی تعداد کتنی ہے، ایسے تمام اعداد و شمار آرہے ہیں ۔ سیاسی جماعتیں ...

مالی فراڈ کا نیا گھوٹالہ : "پِگ بُوچرنگ" - گزشتہ ایک سال میں 66 فیصد ہندوستانی ہوئے فریب کاری کا شکار۔۔۔۔۔۔۔(ایک تحقیقاتی رپورٹ)

ایکسپوژر مینجمنٹ کمپنی 'ٹینیبل' نے ایک نئی رپورٹ جاری کی ہے جس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ پچھلے سال تقریباً دو تہائی (66 فیصد) ہندوستانی افراد آن لائن ڈیٹنگ یا رومانس اسکینڈل کا شکار ہوئے ہیں، جن میں سے 81 فیصد کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مسلمان ہونا اب اس ملک میں گناہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔از: ظفر آغا

انہدام اب ایک ’فیشن‘ بنتا جا رہا ہے۔ یہ ہم نہیں کہہ رہے بلکہ یہ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کا بیان ہے۔ بے شک مکان ہو یا دوکان ہو، ان کو بلڈوزر کے ذریعہ ڈھا دینا اب بی جے پی حکومت کے لیے ایک فیشن بن چکا ہے۔ لیکن عموماً اس فیشن کا نشانہ مسلم اقلیتی طبقہ ہی بنتا ہے۔ اس کی تازہ ترین مثال ...

کیا وزیرمنکال وئیدیا اندھوں کے شہر میں آئینے بیچ رہے ہیں ؟ بھٹکل کے مسلمان قابل ستائش ۔۔۔۔۔ (کراولی منجاو کی خصوصی رپورٹ)

ضلع نگراں کاروزیر منکال وئیدیا کا کہنا ہے کہ کاروار میں ہر سال منعقد ہونےو الے کراولی اتسوا میں دیری اس لئے ہورہی ہے کہ  وزیرا علیٰ کا وقت طئے نہیں ہورہاہے۔ جب کہ  ضلع نگراں کار وزیر اس سے پہلے بھی آئی آر بی شاہراہ کی جدوجہد کےلئے عوامی تعاون حاصل نہیں ہونے کا بہانہ بتاتے ہوئے ...