بھٹکل : زرعی زمین کے دستاویزات کو آدھار کارڈ کے ساتھ لنک کرنے کا کام جلد پورا کرنے اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایت
بھٹکل ، 12 / ستمبر (ایس او نیوز) بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر نینا نے پریس کانفرنس کا انعقاد کرتے ہوئے زرعی زمین کے مالکان سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی زرعی زمین کے دستاویزات کو آدھار کارڈ کے ساتھ جوڑنے کا کام جلدپورا کریں۔
انہوں نے کہا کہ بھٹکل تعلقہ میں زرعی زمینوں کے دستاویزات آدھار کارڈ سے لنک کرنے کا کام ابھی چل رہا ہے ۔ زرعی زمین کے مالک کسانوں کو سرکاری سہولتیں براہ راست فراہم کرنے اور غیر مجازی یا غیر قانونی طور پر زمینوں کے خرید و فروخت اور دستاویزات میں ہیر پھیر روکنے کے لئے دستاویزات کو آدھار کارڈ سے جوڑنا ضروری ہے ۔ اس لئے جن زرعی زمینوں کے مالکان نے ابھی تک یہ کام پورا نہیں کیا ہے وہ جلد از جلد اسے پورا کر لیں ۔
اس سلسلے میں مزید معلومات کے لئے آدھار لنک والے موبائل کے ساتھ زمین کے ضروری دستاویزات اپنے ساتھ لے کر گرام پنچایت کے ایڈمنسٹریٹیو آفیسر سے رابطہ کرنے کی درخواست کی اور جلد سے جلد آدھار لنک کی کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت دی ۔