ریاست میں صدر راج کا نفاذ ہی مناسب قدم: پرہلا جوشی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 30th May 2019, 10:40 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،30/مئی(ایس او  نیوز) ہبلی دھارواڑ کے رکن پارلیمان پرہلاد جوشی نے ریاست میں متبادل حکومت قائم کرنے کے لئے بی جے پی کی کوششوں کو فضول قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست کے موجودہ سیاسی بحران کی یکسوئی صرف صدر راج کے نفاذ سے ممکن ہے۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پچھلے ایک سال کے دوران مخلوط حکومت کی نگرانی میں ریاست کا انتظامیہ پوری طرح مفلوج ہوچکا ہے، متبادل حکومت بھی فوری طور پر اس انتظامیہ کو متحرک نہیں کرپائے گی۔ مخلوط حکومت کب گرے گی اس کا اندازہ کسی کو نہیں ہے، بی جے پی کی طرف سے حکومت کو گرانے کے لئے کوئی کوشش کی جائے گی اور نہ فوری طور پر متبادل حکومت قائم کرنے میں جلد بازی سے کام لیا جائے گا بلکہ پارٹی اس وقت انتظار کرے گی جب تک کہ یہ حکومت اپنے آپ ڈھیر نہ ہوجائے، اس کے بعد بی جے پی قیادت کو یہی مشورہ دیا جائے گا کہ ریاست میں صدر راج کا نفاذ ہی مناسب ترین قدم ہے۔ 
 

ایک نظر اس پر بھی

وزیراعلیٰ سدارامیا نے کرناٹک میں بیس سیٹوں پرجیت درج کرنے کا ظاہر کیا عزم

کرناٹک دو مرحلوں یعنی 26/اپریل اور 7/مئی کو ہونے والے لوک سبھا انتخابات کو دیکھتے ہوئے ایک طرف بی جے پی لیڈران مودی کی گارنٹی کے نام پر عوام سے ووٹ دینے کی اپیلیں کرتے نظر آرہے ہیں تو وہیں کانگریس اور انڈیا الائنس کے لیڈران بی جے پی پرعوام کے ساتھ جھوت بولنے اوردھوکہ دینے کا ...

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔