قومی تعلیمی پالیسی کونافذکرنے کی سمت بڑھے مرکزکے قدم،یوپی تیاری میں سب سے آگے

Source: S.O. News Service | Published on 18th January 2021, 11:51 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،18؍جنوری (آئی این ایس انڈیا) مرکز اور ریاستوں نے نئی قومی تعلیمی پالیسی کو نافذ کرنے کے لئے تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔ ڈیڑھ درجن ریاستوں نے نئی پالیسی پر مطالعات اور تجاویز کی تیاری کا کام تقریبا مکمل کر لیا ہے، جبکہ وزارت تعلیم اس پالیسی پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے ایک جائزہ کمیٹی اور ایک عمل درآمد کمیٹی تشکیل دینے جارہی ہے۔ حال ہی میں مرکزی وزیر تعلیم رمیش پوکھریال نشنک نے اپنی وزارت کے اعلی عہدیداروں کے ساتھ نئی تعلیمی پالیسی 2021 کے نفاذ کا جائزہ لیا۔وزارت کے عہدیداروں نے کہاکہ ریاستیں قومی تعلیمی پالیسی کے نفاذ میں بڑی جماعتیں ہیں اور تمام ریاستیں اس سمت میں کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تقریبا ڈیڑھ درجن ریاستوں نے مطالعے کے لئے اس سمت میں ایک ورک فورس ، کمیٹی تشکیل دی ہے اوربتایاکہ تیاری کا کام تقریبا مکمل ہوچکا ہے۔ دریں اثنا مرکزی وزیرتعلیم رمیش پوکھریا نشنک نے تمام فریقوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 25 جنوری 2021 تک پالیسی پر عملدرآمد کے حوالے سے تجاویز پیش کریں۔

وزیر مملکت نے قومی تعلیمی پالیسی (نیپ) پر جلد عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے سکریٹری ہائر ایجوکیشن کی سربراہی میں ایک جائزہ کمیٹی اور ایک عمل درآمد کمیٹی تشکیل دینے کا مشورہ دیا ہے۔ ریاستوں کی جانب سے نئی قومی تعلیمی پالیسی کو نافذ کرنے کے لئے تیز رفتار اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ اترپردیش میں نائب وزیر اعلی ڈاکٹر دنیش شرما کی سربراہی میں ریاست کے تعلیمی اداروں میں نیشنل ایجوکیشن پالیسی 2020 کو نافذ کرنے کے لئے متعدد ٹاسک فورس اجلاس ہوئے ہیں۔ اس میں محکمہ بنیادی تعلیم، ثانوی تعلیم، تکنیکی تعلیم، پیشہ ورانہ تعلیم اور اعلی تعلیم کے شعبہ کی جانب سے قومی تعلیمی پالیسی 2020 کو عملی جامہ پہنانے کی سمت کاروائی کی 150 صفحات کی مرتب کردہ رپورٹ بھی پیش کی گئی۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...