بارش کی تباہیوں کا شکار عوام کو فوری معاوضہ فراہم کیاجائے:پرمیشور

Source: S.O. News Service | Published on 4th September 2022, 11:53 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 4؍ستمبر(ایس او نیوز)  موسلا دھار بارش کی وجہ سے امڈا گونڈناہلی کے مکینوں کو کافی مشکلات کا سامناکرناپڑرہاہے،عارضی طورپر انہیں معاوضہ فراہم کرکے عام زندگی کو معمول پر لانے کی ذمہ داری حکومت کی ہے۔ بارش سے ہوئی تباہی اور عوام کوہوئے نقصان کے تعلق سے تفصیلی رپورٹ حکومت کو پیش کرناافسروں کی ذمہ داری ہے۔ اس کام میں کسی بھی طرح کی لاپروائی نہ ہو اس طرح خصوصی توجہ دی جائے۔یہ با ت سابق نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر جی پرمیشور نے کہی۔

انہوں نے یہاں پوراوراہوبلی کے سیلاب متاثر ین سے ملاقات کرنے کے بعد کہاکہ تیس سال کے بعد ہوئی اس طرح کی موسلا دھار بارش سے عام زندگی مفلوج ہے،افسروں کی طرف سے خصوصی توجہ دے کر مستقل حل ڈھونڈ نکالنے کیلئے اقدامات کئے جانے چاہئیں۔بارش کے دوران ایک طرف جئے منگلی ندی بہتی ہے تو دوسری طرف تعلقہ کے اکثر تالاب بھرکر کوڑی نکلتی ہے،جس سے قریوں میں پانی داخل ہونے کا خدشہ ہے،ایسے قریوں میں بارش سے ہونے والی تباہی سے بچنے کیلئے قبل از وقت احتیاطی اقدامات کئے جائیں گے۔پرمیشورنے کہاکہ بارش سے تباہ ہوئی ناریل اور سپاری کی فصلوں کیلئے معاوضہ دیاجائے اور بارش کی وجہ زمین بوس ہوچکے گھروں کی تعمیر اور مرمت کیلئے بھی فوری اقدامات کئے جائیں۔

اس موقع پرمدھوگیری کے اسسٹنٹ کمشنرسومپا کوڈکولا،تحصیلدار سریش آچار،تعلقہ پنچایت ای او لکشمن،محکمہ تعمیرات عامہ کے سریش ریڈی،اے ای ای راج گوپال،بلاک کانگریس کمیٹی کے صدر اشوتھ نارائن،راج کمار،پی ڈی او ناگ وینی اور دیگر موجو د تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...