24 ریاستوں میں طوفانی بارش کا الرٹ ، اڈیشہ کے 10 اضلاع میں سیلاب کی وارننگ، آمد و رفت پر زبردست اثر

Source: S.O. News Service | Published on 10th August 2024, 7:02 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 10/ اگست (ایس او نیوز /ایجنسی) پورے ملک میں کئی دنوں سے الگ الگ مقامات پر زوردار بارش اور لینڈ سلائڈ کے واقعات سامنے آرہے ہیں جس کی وجہ سے زبردست جانی و مالی نقصانات کا سامنا ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ موسمیات نے ملک کی 24 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اگلے ایک ہفتہ تک طوفانی بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔ ساتھ ہی لوگوں سے احتیاط برتنے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب- مشرق اترپردیش اور قریبی علاقوں راجستھان اور جنوبی جھارکھنڈ و پڑوسی علاقوں میں کم دباؤ کے علاقے کے ٹھیک اوپر طوفانی ہواؤں کا زور بنا ہوا ہے جس کی وجہ سے موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

جن ریاستوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ان میں ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، راجستھان، جموں و کشمیر، اترپردیش، پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دہلی اور مدھیہ پردیش کے نام شامل ہیں۔ اس کے علاوہ چھتیس گڑھ، گوا، مہاراشٹر، تلنگانہ، کیرالہ، کرناٹک، ساحلی آندھرا پردیش اور شمال مشرق کے سبھی 7 ریاستوں میں بھی زوردار بارش ہوسکتی ہے۔

اڈیشہ میں ہیراکنڈ پشتہ سے پانی چھوڑے جانے کے بعد مہاندی کی آبی سطح میں اضافہ ہوگیا ہے۔ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ریاست کے خصوصی ریلیف کمشنر ستیہ ورت ساہو نے 10 ضلعوں کے ڈی ایم کو سیلاب کے لیے الرٹ کردیا ہے۔ ان میں سمبل پور، سونپور، انگُل، پوری، کٹک، جگت سنگھ پور اور کیندر پاڑا شامل ہیں۔ ہیرا کنڈ پشتہ سے 5.78 لاکھ کیوسک پانی چھوڑا گیا ہے۔

ایک واقعہ میں منڈی-منالی نیشنل ہائی وے پر ہنوگی پُل کے پاس بس کے انتظار میں کھڑے ایک نوجوان کی پہاڑی سے گرے پتھر کی زد میں آجانے سے موت ہوگئی ہے۔ وہیں لینڈ سلائڈ اور بارش کی وجہ سے آمد و رفت پر بھی زبردست اثر پڑا ہے۔ یہاں شملہ-کنور این ایچ 20 گھنٹے اور چنڈی گڑھ-منڈی این ایچ 13 گھنٹے بند رہا اور پوری رات لوگ گاڑیوں میں پھنسے رہے۔ جمعہ کو صبح میں این ایچ مسافت کے لیے ایکطرفہ طور پر بحال کیا گیا۔ شام تک ریاست میں128 سڑکیں، 44 بجلی ٹرانسفرمر اور 67 پینے کے پانی منصوبے ٹھپ رہے۔

ایک نظر اس پر بھی

گنپتی پوجا پر وزیراعظم مودی پہنچے، چیف جسٹس چندرچوڈ کے گھر، اپوزیشن نے اُٹھائے سوال؛ معروف وُکلاء سمیت صحافی رویش کمار نے بھی کی کڑی تنقید

وزیر اعظم نریندر مودی، بدھ کو گنپتی پوجا کی تقریب میں شرکت کیلئے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچڈ کی سرکاری رہائش گاہ پر پہنچنے کے بعد  سیاسی طوفان برپا ہو گیا ہے۔ مودی کے اس اقدام نے قومی سطح پر نئی گرماگرم بحث کو جنم دیا ہے۔ حزب اختلاف لیڈران کا کہنا ہے کہ اس طرح عدالتی نظام کی غیر ...

اتر پردیش پاور کارپوریشن کی طرف سے بجلی چوروں کے خلاف مہم جاری؛ ایک ہی ماہ میں371 چور گرفتار، 57 لاکھ روپے جرمانہ عائد

اتر پردیش پاور کارپوریشن لمیٹڈ (یو پی سی ایل) بجلی چوروں کے خلاف مسلسل چھاپہ ماری کی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔ بجلی کارپوریشن کی سخت مہم کے تحت، اگست کے ماہ میں 371 بجلی چوروں کو پکڑا گیا، جو مختلف طریقوں سے بجلی کی چوری کر رہے تھے۔ ان تمام افراد پر بجلی کارپوریشن نے مجموعی طور ...

کانگریس نے مایاوتی پرلگایا دلتوں اور قبائلیوں کے حقوق کو نظرانداز کرنے کا الزام

کانگریس نے آج (جمعرات کو) ایک پریس کانفرنس میں بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی پر دلتوں، قبائلیوں اور پسماندہ طبقات کے حقوق کے خلاف کام کرنے اور ریزرویشن کی مخالفت کرنے کا الزام عائد کیا۔ کانگریس کے لیبر اینڈ ایمپلائز ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر ادت راج نے پارٹی ...

بی جے پی تہواروں میں جھگڑے پیدا کر رہی ہے؛ پون کھیڑا کا الزام

کانگریس کے سینئر رہنما پون کھیڑا نے جمعرات کو الزام عائد کیا کہ بی جے پی ہر موقع پر تنازعہ کھڑا کرنے کی کوشش کر رہی ہے، چاہے وہ رام نومی، ہنومان جینتی جیسے تہوار ہوں یا محرم۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے ایسے اقدامات سماجی ہم آہنگی کو متاثر کرتے ہیں اور ان کا مقصد صرف اور صرف فرقہ ...

مدھیہ پردیش: دو فوجی افسروں پر تشدد، خاتون ساتھی کی عصمت دری، راہل گاندھی نے بی جے پی کو موردِ الزام ٹھہرایا

مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں فوجی اہلکاروں اور ان کی خاتون ساتھی کے ساتھ ایک ہولناک واقعہ پیش آیا ہے۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے اس واقعے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے زیرِ اقتدار ریاستوں میں امن و امان کی صورتحال ابتر ہے۔ انہوں ...