مغربی اور مشرقی اتر پردیش کو لے کر محکمہ موسمیات نے جاری کیا ریڈ الرٹ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th September 2021, 11:22 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی،17؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے جمعہ کو قومی دارالحکومت اور اس سے ملحقہ علاقوں کے لیے یلو الرٹ جاری کیا، ان علاقوں میں ہلکی بارش کے ساتھ ابر آلود آسمان کی پیش گوئی کی ہے۔ اس کے علاوہ محکمہ نے مغربی اور مشرقی اتر پردیش کے لیے ریڈ الرٹ بھی جاری کیا ہے۔ آج صبح دہلی کے کئی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش ریکارڈ کی گئی۔ قومی دارالحکومت میں کم سے کم درجہ حرارت 23.6 ڈگری سینٹی گریڈ اور صبح 8.30 بجے نسبتا نمی 85 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

آئی ایم ڈی نے بتایا کہ دارالحکومت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب رہنے کا امکان ہے۔ آج صبح دہلی میں ہوا کا معیار بیشتر مقامات پر معتدل زمرے میں رہا۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے مطابق دارالحکومت کے آنند وہار میں آج صبح 10 بجے ہوا کا معیار انڈیکس 107 ریکارڈ کیا گیا۔

دریں اثنا، آئی ایم ڈی نے مغربی اور مشرقی اترپردیش کے کئی حصوں کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ نے بتایا کہ ’’اترپردیش کے مغربی اور مشرقی حصوں میں تیز بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔‘‘ الرٹ جاری کرتے ہوئے آئی ایم ڈی نے بتایا کہ ’’ہریانہ اور مشرقی راجستھان کے الگ الگ حصوں میں تیز بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

سماج وادی پارٹی اور راجبھر کی سہیل دیو پارٹی کے درمیان اتحاد

 اسمبلی انتخابات سے قبل اترپردیش میں تیزی سے بدلتے سیاسی منظر نامے کے درمیان سال 2017 میں بی جے پی حکومت کا حصہ رہنے والی سہیل دیو سماج پارٹی نے بدھ کو مین اپوزیشن سماج وادی پارٹی کے ساتھ ہاتھ ملا کر بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

بی جے پی کو بے دخل کرنے لئے سیکولر پارٹیاں متحد ہوں: شیوپال یادو

 پرگتی شیل سماج پارٹی (لوہیا) کے سربراہ شیوپال یادو نے کہا کہ بی جے پی کو اترپردیش کے اقتدار سے بے دخل کرنے کے لئے یکساں نظریات کی حامل سبھی سیکولر پارٹیوں کو ایک ساتھ آنا ہوگا۔ وہ اس کے لئے سماج وادی پارٹی سمیت کسی بھی پارٹی سے اتحاد کرنے کو تیار ہیں۔

شوپیاں تصادم: ایک مزدور کی ہلاکت میں ملوث ملی ٹنٹ سمیت دو ملی ٹنٹ ہلاک، آپریشن جاری

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے درگڈ علاقے میں بدھ کی صبح سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان چھڑنے والے مسلح تصادم میں دو ملی ٹنٹ ہلاک ہوئے ہیں جبکہ آپریشن ابھی جاری ہے۔ مہلوک ملی ٹنٹوں میں سے ایک کی شناخت عادل احمد وانی کے بطور کی گئی ہے جو پلوامہ کے لتر علاقے میں ایک غریب ...

اتراکھنڈ: شدید بارش سے اب تک 46 افراد ہلاک، 11 لاپتہ

اتراکھنڈ میں تقریباً 48 گھنٹے ہوئی موسلا دھار بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنے سے اب تک کل 46 افراد ہلاک اور 11 دیگر لاپتہ ہیں۔ اس تباہی میں کل 12 افراد زخمی حالت میں اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ تباہی میں کل نو عمارتوں کو جزوی یا مکمل طور پر نقصان پہنچا ہے۔

کشمیر کے تمام لوگ شہری ہلاکتوں کی مذمت کرتے ہیں: غلام نبی آزاد

 سنیئر کانگریس لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر کے تمام لوگ شہری ہلاکتوں کی مذمت کرتے ہیں اور ان میں ملوث افراد کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مارنے والوں کا طریقہ بدل گیا ہے لہذا ضروری ہے کہ ایک آدھ مارنے والوں کو پکڑا جائے تاکہ ان ...

اگر میرے ساتھ تصویر لینا گناہ ہے تو اس کی سزا بھی مجھے ملے: پرینکا گاندھی

حراست میں فوت ہونے والے ارون والمیکی کے اہل خانہ سے ملاقات کے لئے جا رہی کانگریس کی جنرل سیکریٹری کو پہلے پولیس انتظامیہ نے روکا اور انہیں شاہراہ سے لکھنؤ پولیس لائن لے کر آئی بعد میں انہیں 4 لوگوں کے ساتھ آگرہ جانے کی اجازت فراہم کر دی گئی۔

بھٹکل میونسپالٹی کے 21دکانوں کی نیلامی 25اکتوبر کو : خواہش مند تاجر حضرات توجہ دیں

بھٹکل ٹاؤن میونسپالٹی کی ملکیت والے 21پرانے دکانوں کی25اکتوبر کو  دوبارہ نیلامی کی جائے گی ۔ اس سلسلےمیں بھٹکل میونسپالٹی حدود کے عوام الناس کو اطلاع دی گئی ہےکہ وہ متعلقہ دکانیں 12برسوں کی مدت کے لئے کرایہ پر دئیے جائیں گے۔ خواہش مند حضرات متعلقہ  ضروری دستاویزات اور شرائط کے ...

مرکزی حکومت ہر محاذ پر ناکام، گیس سلنڈر، پٹرول -ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں پرسچن پائلٹ کامرکز پرحملہ

راجستھان کے سابق نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ منگل کو جودھپور کے دورے پر تھے۔ ہوائی راستے سے جودھ پور پہنچنے کے بعد، ہوائی اڈے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے مرکزی حکومت پر حملہ کیا۔

شاہ رُخ خان کے بیٹے آرین خان کی حمایت میں شیوسینالیڈرپہنچے سپریم کورٹ

بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے سے وابستہ کروز ڈگرس پارٹی کا معاملہ سپریم کورٹ تک پہنچ گیا ہے۔ شیو سینا کے لیڈر کشور تیواری نے سپریم کورٹ میں درخواست پیش کرتے ہوئے آرین خان اور دیگر ملزمان کے بنیادی حقوق کا حوالہ پیش کیا ہے۔