موسم کا حال: آج سے اگلے 5 روز تک آندھی-طوفان کا الرٹ، کئی ریاستوں میں بارشیں

Source: S.O. News Service | Published on 16th March 2023, 8:14 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،16؍مارچ (ایس او نیوز/ایجنسی) ملک کی کئی ریاستوں میں موسم پہلے کی نسبت قدرے خوشگوار ہو گیا ہے۔ 20 مارچ تک بیشتر علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش اور گرج چمک کے ساتھ بونداباندی کا امکان ہے۔ راجدھانی دہلی کی بات کریں تو یہاں بارش ہونے کی پیش قیاسی کی گئی ہے اور مطلع ابر آلود رہے گا۔ یہاں 16 مارچ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری اور کم سے کم درجہ حرارت 18 ڈگری تک رہ سکتا ہے۔

مغربی ہمالیائی خطہ بشمول مشرقی ہندوستان، شمال مغربی ہندوستان میں 16 سے 20 مارچ تک ہلکی سے درمیانی بارش، گرج چمک کے ساتھ ژالہ باری کے امکانات ہیں۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اہم پیداواری ریاستوں میں اگلے 10 دنوں میں وسطی، شمالی اور مغربی علاقوں میں مزید بارش اور ژالہ باری ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے 16 سے 19 مارچ 2023 تک مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کے لیے پیلے اور نارنجی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ مہاراشٹرا اور کرناٹک کے علاقوں کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے اور پنجاب، ہریانہ، دہلی این سی آر اور ہمالیائی خطہ سمیت کئی علاقوں کے لیے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ تلنگانہ، چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ اور مدھیہ پردیش میں 16 سے 19 مارچ کے درمیان بارش ہونے کا امکان ہے۔ پہاڑی ریاستوں کی بات کریں تو جموں کشمیر، لداخ، گلگت، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ میں بارش کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ 17 سے 19 مارچ تک پنجاب، اتر پردیش اور راجستھان میں بارش، گرج چمک اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات رونما ہو سکتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ٹروڈو کی سکیورٹی ٹیم نے صدارتی سویٹ میں وزیر اعظم کو ٹھہرانے سے انکار کر دیا

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی سکیورٹی ٹیم نے ہندوستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو اس وقت گھبراہٹ میں ڈال دیا جب انہوں نے ٹروڈو کو صدارتی سویٹ میں جگہ دینے سے انکار کردیا جس کا خصوصی طور پر ہندوستانی سکیورٹی ٹیموں نے نئی دہلی میں جی 20 سربراہی اجلاس کے دوران اہتمام کیا تھا، اور ...

کینیڈا اِدھر اُدھر کی باتیں نہ کرے، بلکہ نجر کے قتل پر ثبوت پیش کرے، ہندوستان کی دو ٹوک

 خالصتان حامی ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے معاملے پر ہندوستان نے کینیڈا سے سختی سے کہا ہے کہ وہ ثبوت پیش کرے اور بغیر کسی وجہ کے الزامات نہ لگائے۔ نیوز پورٹل ’اے بی پی لائیو‘ کی رپورٹ کے مطابق بدھ (20 ستمبر) کو قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) اجیت ڈووال نے نئی پارلیمنٹ میں وزیر داخلہ ...

ٹرین حادثات میں ایکس گریشیا رقم میں 10 گنا اضافہ، ریلوے بورڈ کا اہم فیصلہ

انڈین ریلوے بورڈ نے ٹرین حادثے میں موت یا زخمی ہونے کی صورت میں ادا کی جانے والی ایکس گریشیا رقم میں 10 گنا اضافہ کر دیا ہے۔ اس رقم میں آخری بار 2012 اور 2013 میں نظر ثانی کی گئی تھی۔ بورڈ نے کہا کہ اب ٹرین حادثات اور ناخوشگوار واقعات میں ہلاک اور زخمی مسافروں کے اہل خانہ کو ادا کی ...

مقننہ میں خواتین کا ریزرویشن صنفی انصاف کے میدان میں سب سے بڑا انقلاب: صدر جمہوریہ  دروپدی مرمو

صدر جمہوریہ  دروپدی مرمو نے بدھ کو کہا کہ لوک سبھا اور ریاستی قانون ساز اسمبلیوں میں خواتین کے لیے ریزرویشن کا قانون 'صنفی انصاف' (خواتین کو بااختیار بنانے) کی سمت میں ہمارے دور کا سب سے بڑی تبدیلی کا انقلاب ہوگا۔

ہندوستانی فضائیہ کا پہلا ٹرانسپورٹ ایئرکرافٹ سی-295 وڈودرا کے فضائیہ اسٹیشن پہنچا

ہندوستانی فضائیہ کا پہلا سی-295 ٹرانسپورٹ ایئرکرافٹ ہندوستان پہنچ گیا ہے۔ یہ ایئرکرافٹ شام تقریباً ساڑھے پانچ بجے وڈودرا کے فضائیہ اسٹیشن پر اترا۔ طیارہ کو گروپ کیپٹن پی ایس نیگی نے اڑایا تھا اور بحرین سے پرواز بھرنے کے بعد آج یہ ہندوستان پہنچ گیا۔

غازی آباد میں ’مڈ ڈے میل‘ کا دودھ پینے سے 25 بچے بیمار، اسپتال میں داخل

غازی آباد کے لونی کوتوالی علاقہ کے پرائمری اسکول، پریم نگر میں مڈ ڈے میل کا دودھ پینے سے 25 بچے بیمار ہو گئے ہیں۔ دودھ پیتے ہی طلبا کو سر اور پیٹ میں درد کے ساتھ ساتھ الٹی کی شکایت ہونے لگی۔ بچوں کی خراب ہوتی طبیعت کو دیکھتے ہوئے انھیں فوراً لونی سی ایچ سی اسپتال میں داخل کرایا ...