ہریانہ میں قتل کئے گئے مسجد کے امام حافظ عرفان اور ان کی اہلیہ کی تدفین میں ایس ڈی پی آئی لیڈران کی شرکت 

Source: S.O. News Service | Published on 9th September 2019, 6:27 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،9/ستمبر (ایس او نیوز/ پریس ریلیز) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) کی ایک وفد نے ہریانہ کے ضلعی سونی پت کے مانک ماجرا گاؤں کا دورہ کیا اور مسجد کمیٹی کے عہدیداروں سے ملاقات کی اور امام حافظ عرفان اور ان کی اہلیہ کے قتل کے وجوہات کے بارے میں معلومات حاصل کیا اور پارٹی لیڈران نے نماز جناہ اور تدفین میں شرکت کیا۔ وفد میں ایس ڈی پی آئی قومی ورکنگ کمیٹی رکن ڈاکٹر نظام الدین خان، نو ر حسن، ریاستی سکریٹری،اتر پردیش، مولانا قمر مظہری، ریاستی خازن، اتر پردیش اور شاملی ضلعی صدر اسرار احمد، اکبر علی، پاپولر فرنٹ آف انڈیا کیرانہ کے ضلعی صدر سرو ر علی اور محمد گلفام شریک تھے۔ وفد کو ملے تفصیلات کے مطابق سونی پت کے تھانہ گننورپولیس اسٹیشن کے تحت واقع مسجد میں ہفتہ کی رات امام حافظ عرفان اور ان کی اہلیہ کو تیز دھاروں والے ہتھیاروں سے قتل کیا گیا تھا۔ اتوار کی صبح پولیس نے دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوایا اور اتوار کی شام کو دونوں لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ان کے آبائی گاؤں، موہالی، ضلع پانی پت میں پہنچا دی گئیں۔ مقتول حافظ عرفان کے چچا حاجی اصغر، ان کے بھائی آفتاب عالم اور کنبہ کے دیگر افراد نے بتایا کہ امام عرفان نابنیا تھے اور ان کی اہلیہ بھی جسمانی طور پر معذور تھیں۔ حافظ عرفان موہالی گاؤں کا رہائشی تھے اور پچھلے چارسالوں سے مانک ماجرا گاؤں کے مسجد میں امامت کررہے تھے۔ ان کی شادی ایک سال قبل دہلی کی رہائشی یاسمین سے ہوئی تھی۔ ان دونوں کا کسی سے کوئی جھگڑا نہیں تھا او ر نہ ہی مسجد  کی دیوار کو لیکر ان کا کسی سے تنازعہ تھا۔ امیر الدین کے بیٹے حکیم الدین رہائشی مانک ماجرا نے وفد کو بتایا کہ ایک پلاٹ کی دیوار کو لیکر گاؤں کے دلت(چمار) برادری کے لوگوں کو پولیس نے شبہ کی بنیاد پر اٹھایا تھا۔ جس کولیکر ہفتہ کے روز کچھ جھگڑا ہوا تھا، جس کے بعد دلتوں نے اس گاؤں کے مسلمانوں کو دھمکی دی تھی کہ وہ اس گاؤں میں کسی مسلمان کو رہنے نہیں دیں گے۔اس کے بعد رات میں یہ واقعہ پیش آیا۔ وفد نے گاؤں اور دیگر علاقائی لوگوں سے ملاقات کرنے کے بعد مرحوم امام عرفان کے چچا حاجی اصغر، بھائی آفتاب عالم اور خاندان کے دیگر ارکان کو یقین دلایا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ایس ڈی پی آئی ان کے ساتھ ہے اور حافظ عرفان اور ان کی بیوی کے قاتلوں کو سزا دلانے کیلئے ہر طرح کی قانونی مدد دینے کیلئے تیار ہے۔پارٹی قومی ورکنگ کمیٹی رکن ڈاکٹر نظام الدین خان نے ہریانہ حکومت اور مقامی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اس دوہرے قتل کے مجرموں کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے اور انہیں سزا دی جائے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔