مفرورمنصورخان کاایک اورویڈیو 24 گھنٹے میں ہندوستان واپسی کاوعدہ!

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th July 2019, 10:55 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،16؍جولائی(ایس او نیوز) لوگوں کو کروڑوں روپئے کا دھوکہ دینے والی پونزی کمپنی آئی ایم اے کے بانی وایم ڈی محمد منصور خان کیا واقعی 24 گھنٹوں میں ہندوستان واپس لوٹ آئیں گے؟ جبکہ اس گھپلے کی جانچ کررہی ایس آئی ٹی نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ منورخان کا پاسپورٹ انٹرپول کے ذریعہ کالعدم قرار دیا گیا ہے - وہ کیسے بیرونی ملک سے سفرکرسکتے ہیں؟ ایس آئی ٹی نے یہ بھی کہا ہے کہ منصورخان کے نام ریڈکارنر نوٹس جاری ہوا ہے اور وہ اکیلے سفرنہیں کرسکتے -ایس آئی ٹی گھپلہ کے اہم سرغنہ منصور خان نے ایک تازہ ویڈیو جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ 24 گھنٹوں میں ہندوستان واپس آکر خودسپردگی کریں گے اور حکام کو تفصیلات فراہم کریں گے کہ کمپنی سے کن کن لوگوں نے کروڑوں روپئے لئے ہیں تاکہ یہ رقم ان سے واپس حاصل کرکے کمپنی کے سرمایہ کاروں (ڈپازیٹروں) کو واپس کی جاسکے -اس ویڈیو میں منصورخان نے یہ بھی کہا ہے کہ انہوں نے ہندوستان چھوڑکر بہت بڑی غلطی کی تھی پچھلے ایک ماہ سے وہ سخت علیل ہیں اور آرام کررہے ہیں - ان کے دل میں تین بلاکیج ہیں انہیں فوری علاج کی ضرورت ہے - علاج کروانے کے لئے بھی ان کے پاس درکار رقم نہیں -اگر وہ فوری اپنا آپریشن کروالیتے ہیں تو انہیں صحت یاب ہونے میں کافی وقت لگ جاتا اس لئے وہ اپنا علاج بھی ہندوستان واپس آنے کے بعد ہی کروائیں گے -ان کی کمپنی کے ڈپازیٹروں کو منصورخان نے اپنے ویڈیو میں ایک اہم پیغام دیا ہے کہ وہ صرف ڈپازیٹروں کی رقم واپس کرنے کی نیت سے واپس ہندوستان آرہے ہیں - وہ اس کے لئے ان کا بھرپور تعاون ضروری ہے -اوران کے آنے پر جہالت یا گالی گلوچ سے گریز کریں اگر ڈپازیٹرس ان کا تعاون کریں تو وہ کمپنی کی جائیداد،سونا،چاندی،ہیرے جواہرات سرکاری ایجنسی کے ذریعہ فروخت کرواکر ڈپازیٹروں کی رقم جلد از جلد واپس کرنا چاہتے ہیں -تب ہی انہیں اطمینان اورسکون ملے گا-اس کے بعد اگر وہ اطمینان اورسکون کے ساتھ مریں گے - منصورخان کے اس ویڈیو پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کئی لوگوں نے کہا ہے کہ اگر وہ فرار ہوئے بغیر سرمایہ کاروں کو اعتماد میں لے کر کمپنی کی جائیداد اور اثاثے جیسے سونا،چاندی، ہیرے جواہرات فروخت کرکے ڈپازیٹروں کی رقم واپس کردیتے تو یہ سب مسئلہ آسانی سے حل ہوسکتاتھا لیکن ان کے روپوش ہونے کے بعد معاملہ ایس آئی ٹی اور پولیس کے ہاتھوں میں چلا گیا ہے -کمپنی کے تمام اثاثے ایس آئی ٹی کی تحویل میں چلے گئے ہیں اب ان اثاثوں کو فروخت کرکے ڈپازیٹروں کی رقم واپس کرنا اتنا آسان نہیں جتنا پہلے ہوسکتا تھا-

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...