آئی ایم اے فراڈ معاملہ پولیس افسروں کے ٹھکانوں پر سی بی آئی چھاپے

Source: S.O. News Service | Published on 10th November 2019, 11:05 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،10؍نومبر(ایس او  نیوز) کروڑوں روپے کے آئی ایم اے فراڈ کیس میں اپنی جانچ کو آگے بڑھاتے ہوئے سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) نے جمعہ کے روز ریاست کے چند سرکردہ پولیس افسروں کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے- بتایا جاتا ہے کہ سی بی آئی کے ان چھاپوں کا دائرہ ملک گیر پیمانے پر تھا- بنگلورو کے علاوہ اتر پردیش کے شہر میرٹھ، کرناٹک کے منڈیا، رام نگرم، بیلگاوی اضلاع میں متعدد دفاتر اور مکانات کو سی بی آئی نے بیک وقت نشانہ بنایا- جن افسروں کے ٹھکانوں کونشانہ بنایا گیا ان میں سینئر آئی پی ایس افسران شہر کے اڈیشنل کمشنر آف پولیس ہیمنت نمبالکر، اجئے ہلوری، سریدھر، انسپکٹر ایم رمیش، سب انسپکٹر گوری شنکروغیرہ کے گھروں او ر دفتروں کو سی بی آئی نے نشانہ بنایا - کچھ عرصہ قبل سی بی آئی نے نمبالکر کو طلب کر کے ا ن سے آئی ایم اے معاملہ میں گھنٹوں پوچھ گچھ کی تھی-نمبالکر پر الزام ہے کہ انہوں نے آئی ایم اے فراڈ کیس کے کلیدی ملزم منصور خان سے بھاری رقم لی ہے- اسی طرح ایک اور سینئر آئی پی ایس آفیسر اجئے ہلوری کے سلسلہ میں بھی سی بی آئی کی طرف سے جانچ کی جا رہی ہے کیونکہ پوچھ گچھ کے دوران منصورخان نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے اجئے ہلوری کو بھی بھاری رقم اداکی ہے-اجے ہلوری پر الزام ہے کہ 2018کے دوران جب ریزرو بینک آف انڈیا نے آئی ایم اے کی مبینہ غیر قانونی تجارت کی جانچ کرنے کے لئے بنگلورو پولیس کو متنبہ کیا تھا تو اس وقت اجے ہلوری کو جانچ کی ذمہ داری دی گئی تھی لیکن اجے ہلوری نے آئی ایم اے کی تجارت کو کلین چٹ دے دی تھی-اس کیس میں اجے ہلوری نے آئی ایم اے کے ڈائرکٹروں کو طلب کیا اور ان سے بیانات لے کر معاملے کو بند کردیا تھا- سی بی آئی کی ٹیموں نے ان کے ٹھکانوں پر بھی دھاوا بولا- ان کے علاوہ کمرشیل اسٹریٹ پولیس تھانے کے انسپکٹر ایم رمیش، سب انسپکٹر گریش اور دیگر کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا- سی بی آئی نے اس کیس میں آئی پی ایس بنگلورو اربن کے سابق ڈپٹی کمشنر وجئے شنکر، بنگلورو نارتھ کے سابق اسسٹنٹ کمشنر ایل سی ناگراج، بی ڈی اے کے چیف منیجرپی ڈی کمارکے ٹھکانوں پر بھی چھاپے مارے-

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...