روشن بیگ کے گھر پرسی بی آئی کا چھاپہ، سابق وزیر کی عرضی ضمانت پر سماعت 25نومبر تک ملتوی

Source: S.O. News Service | Published on 24th November 2020, 11:24 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،24؍نومبر (ایس او  نیوز)آئی ایم اے کیس کے سلسلہ میں اتوار کے روز سی بی آئی کی طرف سے گرفتار سابق وزیر روشن بیگ کی رہائش گاہ پر پیر کی صبح سی بی آئی افسروں نے چھاپہ مارا اور وہاں کافی دیر تک تلاشی لینے کے بعد لوٹ گئی۔ اس دوران شہر کی36ویں سٹی سیشن عدالت میں روشن بیگ کی عرضی ضمانت دائر کی گئی جس کو سماعت کے لئے داخل کرتے ہوئے جج نے اس پر اعتراضات داخل کرنے کے لئے سی بی آئی کو نوٹس جاری کیا اور عرضی کی سماعت 25نومبر تک ملتوی کردی۔ پیر کی صبح 7.45بجے 13سی بی آئی افسروں کی ایک ٹیم نے شہر کے بھارتی نگر میں واقع روشن بیگ کی رہائش گاہ پر دھاوا بول دیا اور وہاں پر کافی دیر تک تلاشی مہم جاری رکھی۔ بتایا جاتا ہے کہ سی بی آئی نے روشن بیگ کے اہل خانہ کی موجود گی میں ان کے مکان کی تلاشی مہم چلائی۔ اس مہم کے دوران سی بی آئی نے روشن بیگ کی املاک اور ان کے بینک کھاتوں کے متعلق دستاویزات وغیرہ ضبط کئے ہیں۔ اس دوران بتایا جاتا ہے کہ سی بی آئی نے اس کیس کے کلیدی ملزم آئی ایم اے کے سربراہ منصور خان کو دوبارہ حراست میں لے لیا ہے۔انہیں پیر کے روز عدالت میں پیش کیا گیا جہاں جج نے انہیں 5دن تک کی سی بی آئی تحویل میں دیدیا۔ یہ خبر بھی سامنے آئی ہے کہ سی بی آئی افسروں نے روشن بیگ کے فرزند رومان بیگ کے دفتر کا بھی معائنہ کیا جو شہر کے جئے محل میں واقع ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...