آئی ایم اے فراڈ کیس کے 4ملزمین کو ضمانت،حنیف افسر عزیزی کی عرضی ضمانت مسترد منصور خا ن کو تحویل میں لینے ایس آئی ٹی کی کوشش کو دھکا،پھر ای ڈی کی حراست میں

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 27th July 2019, 11:44 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،27؍جولائی (ایس او نیوز) کروڑوں روپیوں کے آئی ایم ا ے فراڈ کیس کے سلسلے میں گرفتاردو سینئر سرکاری افسروں سمیت چار ملزمین کو آج ضمانت پر رہا کردیا گیا۔ بنگلور اربن ضلع کے ڈپٹی کمشنر وجئے کمار، اسسٹنٹ کمشنر بنگلورو نارتھ ایل سی ناگراج،بی ڈی اے کمار اور ولیج اکاؤنٹنٹ منجوناتھ کی ضمانت منظور کر لی گئی۔ جبکہ مولانا حنیف افسر عزیزی کی عرضی ضمانت نامنظور کردی گئی۔آج اس کیس میں پی ایم ایل اے خصوصی عدالت میں چار ملزمین کی عرضی ضمانت کو منظور کر لیا گیا اور دیر شام ان چاروں ملزمین کو پرپنا اگراہارا جیل سے رہائی بھی مل گئی۔ دوسری جانب حنیف افسر عزیزی کی طرف سے دائر کی گئی ضمانت کی عرضی کو عدالت نے مسترد کرتے ہوئے ان کی عدالتی حراست کی مدت بڑھا دی۔ بنگلورو ضلع کے ڈپٹی کمشنر وجئے شنکر پر آئی ایم اے کے حق میں رپورٹ تیار کرنے کے عوض ڈیڑھ کروڑ روپے کی رشوت لینے کا الزام ہے۔ ان کے علاوہ آئی ایم اے سے 4.5کروڑ کی رشوت خوری کے الزام میں گرفتار ایل سی ناگراج کو بھی آج ضمانت مل گئی۔ آئی ایم اے کے سربراہ منصور خان سے 4کروڑ روپے لینے کے الزام میں گرفتار بی ڈی اے کمار اور ایل سی ناگراج کے ساتھ رشوت خوری میں شامل ولیج اکاؤنٹنٹ منجوناتھ کو بھی آج رہا کردیا گیا۔ آئی ایم اے فراڈ کیس میں کلیدی ملزم منصور خان کو اپنی تحویل میں لینے ایس آئی ٹی کی کوششوں کو آج اس وقت دھکا لگا جب عدالت نے ایک بار پھر منصور خان کو انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ(ای ڈی) کے سپرد کردیا۔ دوران سماعت انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے افسروں نے عدالت کو بتایا کہ گزشتہ 6دن کے دوران منصور خان کی صحت مسلسل خراب رہنے کے سبب ان سے پوچھ گچھ مکمل نہ ہو سکی، اسی لئے مزید کچھ دنوں کے لئے انہیں ای ڈی کی تحویل میں دیا جائے۔ عدالت نے اس استدلال کو منظور کرتے ہوئے منصور خان کو یکم اگست تک ای ڈی کی تحویل میں دئیے جانے کا حکم دیا۔منصور خان کی دوبئی سے دہلی آمد کے بعد ان کی گرفتاری سے لے کر اب تک ا نہیں ای ڈی نے ہی اپنی تحویل میں رکھا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...