غیر قانونی طور پر اسمگل کیا جانے والا راشن کا چاول ضبط

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th March 2019, 4:52 PM | ساحلی خبریں |

ہلیال26؍مارچ ( ایس او نیوز) بی پی ایل راشن کارڈ رکھنے والوں کو انّا بھاگیہ اسکیم کے تحت مفت فراہم کیے جانے والاچاول غیر قانونی طور پر کسی اور جگہ لے جایاجارہاتھا جسے پولیس نے ضبط کرلیا ہے۔

پولیس کے بیان کے مطابق راشن کا چاول غیرقانونی طور پر اسمگل کیے جانے کی مصدقہ اطلاع ملنے پر اس نے کارروائی کی اوررات کے وقت ڈانڈیلی کے راستے سے ہلیال شہر میں داخل ہونے والے ایک بولیرو پِک اَپ ٹرک کو روکا تو اس کے اندرانّا بھاگیہ اسکیم والے چاول کے 48تھیلے موجود تھے۔جن کا مجموعی وزن 2834کیلو گرام تھا۔اپنی گاڑی میں سرکاری اسکیم کا چاول لے جانے کے لئے ہلیال کے رہنے والے ڈرائیوریاسین عبدالشکور کے پاس کوئی اجازت نامہ یا قانونی دستاویز موجود نہیں تھے۔اس لئے ہلیال پولیس نے چاول اور گاڑی ضبط کرتے ہوئے کیس داخل کرلیا ہے۔چونکہ یہ چاول سرکاری مہر والے تھیلوں سے نکال کر دوسرے تھیلوں میں بھرا گیا تھا اس لئے پولیس افسران کے لئے اسے انّا بھاگیہ اسکیم کا ہی چاول قرار دینا مشکل ہوگیا ہے۔ اس لئے صرف بغیر اجازت کے پک اپ میں بڑی مقدار میں چاول لے جانے کا معاملہ ہی درج کیا گیا ہے۔

عام طور پر یہ شکایت سنائی دیتی ہے کہ سرکار کی طرف سے غریب عوام کو مفت فراہم کرنے کے لئے جوچاول راشن کی دکانوں پر بھیجا جاتا ہے ، اس کا غلط استعمال ہوتا ہے اور مستحق غریبوں کو پوری طرح اس کا فائد پہنچائے بغیر راشن کی دکان والوں اور بازارکے دیگر کاروباریوں کی ملی بھگت سے اس کا بڑا حصہ غیر قانونی طور پر بازار میں فروخت کیا جاتا ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...