بھٹکل میں غیر قانونی ریت سپلائی کا معاملہ : صبح ہوتے ہی ذخیرہ اندوزی اور اندھیرا پھیلتے ہی ہوتا ہے سپلائی ؛ کیا افسران بھی ہیں ملوث؟

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 14th February 2020, 8:03 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:14؍فروری(ایس اؤ نیوز) شرالی گرام پنچایت کی الویکوڑی ندی  کنارے  غیر قانونی ریت کی سپلائی برابر جاری ہے اور مقامی عوام  کی مانیں تو  دن کے اُجالے میں ریت جمع کیا جاتا ہے اور رات کا اندھیرا پھیلتے ہی ریت کی سپلائی شروع ہوجاتی ہے۔

بتایاجارہا ہے کہ مقامی لوگوں کو ہی اس کام کے لئے استعمال کرتےہوئے بہت بڑے پیمانے پر ریت کی ذخیرہ اندوزی کی جارہی ہے اور اندھیرا  پھیلتے  ہی دور دراز مقامات کو سواریوں کے ذریعے سپلائی کیا جاتاہے۔لوگوں نے بتایا کہ اس سے قبل جب  الویکوڑی ندی کنارے چلنے والی غیر قانونی ریت سپلائی کے معاملہ کا پتہ چلا تھا تو اعلیٰ افسران کی کارروائی کے خوف سے کچھ دنوں کے لئے یہ غیر قانونی دھندہ بند کر دیاگیا تھا۔ مگر اب  معاملہ تھنڈا پڑتے ہی دوبارہ ریت کی لوٹ مار    شروع ہوگئی  ہے۔ روزانہ ٹنوں کے حساب سے ریت سپلائی کی جارہی ہے۔ غیر قانونی ریت سپلائی کو لے کر  مقامی لوگ مختلف محکمہ جات کے افسران  پر بھی ملوث ہونے کا  الزام عائد کررہے ہیں۔

جب غیر قانونی ریت سپلائی کے متعلق مقامی عوام سےپوچھا گیا تو ایک نے بتایا کہ ’ہم ہمارے مقام پر جاری غیر قانونی ریت سپلائی کے متعلق کسی بھی افسرکو جانکاری نہیں دےسکتے، کیونکہ جب ہم افسران کو جانکاری دیتےہیں تو افسران دھندہ کرنے والوں کو ہمارا نام بتا دیتےہیں، جس کی وجہ  سےہمیں خوف محسوس  ہوتاہے‘۔ ان لوگوں کے مطابق  افسران کے تعاون کے بغیر شرالی سے  دوسرے مقامات کو ریت سپلائی کرنا ممکن ہی نہیں ہے، ان لوگوں کے مطابق یہاں کے ولیج اکاؤنٹنٹ سے لےکر تحصیلدار اور دیگر آفسران  سبھوں کوپتہ ہے کہ یہاں یہ غیر قانونی کام ہورہا ہے مگر افسران کی خاموشی کو دیکھتے ہوئےسمجھا جاسکتا ہے کہ کیوں وہ لوگ کاروائی نہیں کررہے ہیں۔  انہوں نے پولس اور ساحلی محافظ دستہ پر بھی سوالات اُٹھائے کہ  یہ  عملہ بھی  خاموش ہے تو  آپ خود ہی سوچ لیں کہ کتنے بڑے پیمانے پر کام ہورہا ہے ۔عوام نے بتایا کہ  اگر افسران غیر قانونی ریت سپلائی کوروک نہیں سکتےتو مصدقہ طورپر اجازت حاصل کرکے  کام کریں، جس سے مقامی انتظامیہ کو بھی مالی تعاون ملے گا مگر  اس طرح چوری چھپے   دھندے کی حمایت نہ کرے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔