کانکنی پر وزیراعلیٰ ایڈی یورپا کا یو ٹرن، غیر قانونی کانکنی اور کوائرنگ کو باقاعدہ کیا جائے گا

Source: S.O. News Service | Published on 24th January 2021, 10:52 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،24؍جنوری (ایس او نیوز) غیر قانونی کانکنی سے متعلق وزیراعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا کا موقف آج اچانک بدل گیا ہے۔اس سے قبل انہوں نے واضح کہا تھا کہ ان کی حکومت ریاست میں کہیں بھی غیر قانونی کانکنی کے لئے اجازت نہیں دے گی۔اب خود ایڈی یورپا نے اعلان کیا ہے کہ غیر قانونی کانکنی اور کوائرنگ کو باقاعدہ کیا جائے گا۔

اپنے آبائی وطن شیموگہ کو روانگی سے قبل نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈی یورپا نے کہا کہ وہ غیر قانونی کانکنی کی سرگرمیوں کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔جو لوگ بھی کانکنی کرناچاہتے ہیں لائسنس حاصل کرنے کے بعد کانکنی سرگرمیوں کو انجام دے سکتے ہیں۔کل شیموگہ میں کانکنی میں ہوئے ایک بڑے دھماکے میں 5/افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ ایسے دھماکے غیر قانونی سرگرمیوں کی وجہ سے ہوتے ہیں۔حالانکہ ایڈی یورپا نے میسور میں کہا تھا کہ کانکنی اور کوائرنگ ترقی کے لئے ضروری ہیں۔ریاست میں سڑکوں کے کام شاہراہوں کے پروجیکٹس جاری ہیں جس کے لئے کانکنی اور کوائرنگ ضروری ہے۔لیکن غیر قانونی کانکنی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔یہ کسی کے لئے بھی بہتر نہیں۔جن میں غیر قانونی کانکنی انجام دینے والے بھی شامل ہیں۔انہیں اپنی سرگرمیوں کو جاری رکھنے لائسنس کیلئے عرضی دینی چاہئے۔ہر ضلع میں متعلقہ ڈپٹی کمشنر اسپاٹ کا جائزہ لے کر مناسب کارروائی کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شیموگہ میں ہوئے حادثہ کی جامع جانچ کے لئے احکامات جاری کردئے گئے ہیں۔اس دھماکے کی وجہ کیا ہے؟ کس نے اس کی اجازت دی تھی؟ ان تمام نکات کی جانچ ہوگی۔ اپوزیشن کانگریس لیڈر سدارامیا نے غیر قانونی کانکنی کو جرم کہا ہے۔ سدارامیا کے اس ردعمل پر ایڈی یورپا نے یو ٹرن لے لیا ہے اور غیر قانونی کانکنی کو باقاعدہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سدارامیا نے کہا کہ ایڈی یورپا کا یہ بیان غیر قانونی کانکنی کرنے والو ں کا تعاون کرنے کے مترادف ہے۔غیر قانونی کانکنی کو باقاعدہ کرنا، غیر قانونی تعمیر مکانات یا زمینات کو باقاعدگی دینے کے برابر ہے۔اگر ایسا کیا گیا تو محکمہ کانکنی اور ارضیات کی ضرورت کیا ہے؟

کانگریس لیڈر نے کہا کہ انہوں نے شیموگہ کے ڈپٹی کمشنر سے بات کی تھی۔ گلیٹن اور ڈائنامٹ لائسنس کے بغیر آندھرا پردیش سے لایاگیا تھا۔یہ پہلاجرم اور اس کو محفوظ رکھنا دوسرا جرم ہے۔ اس سے واضح ہے کہ متعلقہ افسروں کی غفلت اور لاپروائی کے سبب یہ حادثہ ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایڈی یورپا اور شیموگہ ضلع کے انچارج وزیر ایشورپا کو اس حادثہ کی اخلاقی ذمہ داری قبول کرنی چاہئے۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...