کاروار کے ماجالی چک پوسٹ پر ضبط کی گئی 21.22روپئے مالیت کی غیر قانونی شراب نذرآتش

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 11th June 2020, 1:19 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:11؍جون (ایس اؤ نیوز) کاروار ایکسائز افسران نے کل 85 چھاپہ ماری کے معاملات میں ضبط کی گئی 3320لیٹر شراب ، 3338لیٹر فینی اور 630 لیٹر بئیر کو نذر آتش کیا۔ جس کی کل قیمت اندازاً 21.22لاکھ روپئے بتائی جارہی ہے۔

ایکسائز محکمہ کی طرف سے ضبط کی گئی غیرقانونی شراب کو ماجالی ایکسائزچک پوسٹ تھانہ کے قریب والے جنگل میں ایکسائز افسران کی موجودگی میں آگ کے حوالے کرتے ہوئے بربادکیاگیا۔ریاست گوا سے کرناٹک میں داخل ہونے کے دوران میں غیرقانونی شراب کو ضبط کرکے یہاں رکھا جاتاتھا۔

عوام اس بات پر تعجب کا اظہار کررہے ہیں کہ کروناوائرس کو لے کر لاک ڈاؤن کے جاری رہتے ہوئے چک پوسٹ پر شراب پکڑنے کے سب سے زیادہ معاملات پیش آرہے تھے ، بتایا گیا ہے کہ  کئی معاملات میں ملزم گرفتارہوئے ہیں تو کچھ کیسوں میں ملزمان فرار ہونے سے ابھی تک ان کا پتہ نہیں چل پایا ہے۔ اس موقع پر ایکسائز نائب کمشنر وائی آر موہن ، تحصیلدار آر وی کٹی اور ایکسائز افسران اپنے عملے کے ساتھ موجودتھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...