سداپور تعلقہ کے کاسنور میں غیر قانونی انگلش میڈیم اسکول کو بند کرنے افسرکا حکم  

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 6th July 2019, 7:36 PM | ساحلی خبریں |

سرسی :6؍جولائی  (ایس اؤ نیوز) سداپور تعلقہ کاسنور کے ایک گھر میں تعلیمات عامہ محکمہ سے اجازت لئے بغیر غیر قانونی طورپر انگلش میڈیم اسکول جاری رکھنے کی مصدقہ خبر پر کارروائی کرتےہوئے سرسی کے ڈی ڈی پی آئی چھاپہ مارکرآج سے ہی  اسکول بند کرنے کی سخت تنبیہ دئیے جانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ ڈی ڈی پی آئی دیواکر شٹی نے اسکول کے ذمہ دار بلرام نامدھاری کو سخت تنبیہ کرتےہوئے بتایا کہ یہ اسکول غیر قانونی ہے اس کو فوری بند کریں۔ سنیچر سے اسکول جاری رہی تو 1لاکھ روپئے جرمانہ ہوگا اور یومیہ 10ہزار روپئے زائد جرمانہ لگایا جائے گا اور 5مہینے جیل کی ہوا کھانی ہوگی۔ اگر اس کے باوجود اسکول جارہی تو بغیر کسی دیری کے ان پر سخت کارروائی کرنے کی بات کہی۔

سداپور تعلقہ کاسنور کے بلرام نامدھاری نے اپنے ہی گھر میں پرمیشن حاصل کئے بنا  غیر قانونی طورپر انگلش میڈیم اسکول اول جماعت سے شروع کیا ہے۔ جس کے لئے والدین وسرپرستوں کو جھانسہ دیا ہے کہ ہماری اسکول کو بہت جلد منظوری مل جائے گی آپ اس معاملے میں کوئی اندیشوں میں نہ رہیں کہتے ہوئے 14بچوں کا داخلہ کرتےہوئے اسکول شروع کی تھی۔ مصدقہ خبر پر ڈی ڈی پی آئی دیواکر شٹی نے اپنی ٹیم کےساتھ جائے اچانک جائے وقوع پہنچے تو وہاں باقاعدہ اسکول جاری تھی ۔ تعلیمات عامہ کے افسر نے اسکول کو فوری بند کرنے اور کسی بھی وجہ سے اسکول جاری نہ رکھنے کی سخت ہدایت دی۔ اس سے قبل بھی کاسنور میں انگریزی میڈیم اسکول کی سخت مخالفت کی جاتی رہی ہے اسی وجہ سےمحکمہ نے بھی انگریزی میڈیم اسکول کی اجازت نہیں دی تھی ۔ لیکن منظوری کی امید میں بلرام نامدھاری نے اپنے ہی گھر میں انگلش میڈیم اسکول شروع کی تھی۔ اسکول کو غیر قانونی مانتےہوئے ڈی ڈی پی آئی نے چھاپہ مارکر کارروائی کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...