الہان عمر کی جانب سے پولیس کو ناسور قرار دینے پر وائٹ ہاؤس کا ردّ عمل

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 11th June 2020, 7:12 PM | عالمی خبریں |

 نیویارک،۱۱/جون (آئی این ایس انڈیا)امریکا میں دو ہفتے قبل پولیس کے ہاتھوں ایک سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے بعد ملک میں پولیس کے اختیارات میں کمی کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔ امریکی صدر نے پولیس اہل کاروں کی مامونیت میں کمی کو مسترد کر دیا کیوں کہ ایسا کرنے سے ان کے کام پر منفی اثر پڑے گا۔ اس دوران متعدد ڈیموکریٹس نے اس موقف پر نکتہ چینی کی ہے۔اس حوالے سے ڈیموکریٹک پارٹی کی صومالی نڑاد خاتون رکن پارلیمنٹ الہان عمر نے پولیس کو ناسور قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ اس ناسور کو نکال کر پھینک دینے کی ضرورت ہے۔ اس شدید موقف پر وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیلی مکینی کی جانب سے رد عمل سامنے آیا۔کیلی نے بدھ کی شام ایک پریس کانفرنس میں استفسار کیا کہ امریکی کانگرس کی رکن الہان عمر کی جانب سے پولیس اہل کاروں کو ناسور قرار دیے جانے کے بعد کیا توقع کی جا سکتی ہے۔ امریکیوں کی سلامتی ان پولیس اہل کاروں کے کام کرنے پر موقوف ہے۔ترجمان کے مطابق صدر (ٹرمپ) نے گذشتہ دس روز سنجیدگی اور خاموشی کے ساتھ ان تجاویز پر کام کیا جو ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کے سبب جنم لینے والی صورت حال سے نمٹنے کے لیے پیش کی گئی تھیں، یہ تمام قانونی امور ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ نے منگل کے روز اپنی ٹویٹ میں کہا تھا کہ پولیس کے لیے فنڈنگ میں کمی لوٹ مار اور آبرو ریزی کی کارروائیوں کے مرتکب عناصر کے حق میں جائے گی۔ اس سے ملک میں تشدد میں اضافہ ہو گا۔ ایک دوسری ٹویٹ میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ  رواں سال ہمارے ملک کی تاریخ میں جرائم کے ادنی ترین اعداد و شمار سامنے آئے، اور اب بائیں بازو کے ڈیموکریٹس اور بنیاد پرست عناصر پولیس سے دست بردار ہونا چاہتے ہیں، معذرت، میں قانون اور نظام کا خواہاں ہوں۔یاد رہے کہ 25 مائی کو میناپولس میں جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے بعد سے امریکا میں احتجاجی مظاہروں کی لہر نظر آ رہی ہے۔ ان میں بعض مواقع پر پرتشدد کارروائیاں، ہنگامہ آرائی اور دکانوں کی لوٹ مار بھی دیکھنے میں آئی۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...