آئی آئی ایم سی: بڑھتی فیس کے خلاف تین ماہ سے جاری احتجاج بھوک ہڑتال میں تبدیل

Source: S.O. News Service | Published on 19th February 2020, 12:18 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،19/فروری (ایس او نیوز/یو این آئی) ایشاء میں سرفہرست عوامی ذرائع ابلاغ کے ادارے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونکیشن (آئی آئی ایم سی) نئی دہلی کے طلبہ نے ہر سال دس فیصد کے اضافے سے بڑھنے والی فیس کے خلاف اپنے مطالبات کے سلسلے میں منگل کے روز سے بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔ طلبہ کا الزام ہے کہ آئی آئی ایم سی انتظامیہ ان کے مطالبات کو مسلسل نظر انداز کر رہا ہے۔ طلبہ نے حال ہی میں فیس جمع کرنے کے لیے جاری نئے سرکلر کو دوبارہ ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ دسمبر 2019 کے پہلے ہفتے سے شروع ہونے والے احتجاج میں افورڈایبل فیس اسٹرکچر (قابل برداشت فیس نظام) تیار کرنے کی لڑائی میں نیا موڑ آگیا ہے۔

آئی آئی ایم سی کے طالب علموں کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے دسمبر 2019 میں فیس سرکلر کو ملتوی کروا کر نصف جنگ تقریباً جیت لی تھی۔ آئی آئی ایم سی انتظامیہ کو مجبوراً ایگزیکٹو کونسل (مجلس عاملہ) کا فوری اجلاس طلب کرنا پڑا تھا۔ طلبہ کاکہنا ہے کہ وہ پرانے فیس اسٹرکچر کو قابل برداشت بنانے کی امید لگائے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 13 جنوری کو جاری سرکلر میں کہا گیا تھا کہ ایگزیکٹو کونسل ایک کمیٹی تشکیل دے گی جو دو مارچ تک طالب علموں کے فیس سے متعلق امور کا جائزہ لےکر متعلقہ افسر کو اپنی رپورٹ سونپے گی۔

آئی آئی ایم سی انتظامیہ نے اچانک 10 فروری کو فیس جمع کرنے کا سرکلر جاری کر دیا۔ طلبہ نے انتظامیہ سے اس پورے واقعہ پر 48 گھنٹے کے اندر اپنا موقف رکھنے کی اپیل کی ہےلیکن 48 گھنٹوں کے گزر جانے کے بعد بھی انتظامیہ خاموشی اختیار کیے ہوئےہے۔ان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ ہمیں دھوکہ دے رہا ہے اور تمام قوانین و ضوابط کو طاق پر رکھ کر من مانے طور پر پیسے وصولنا چاہتا ہے۔

آئی آئی ایم سی انتظامیہ کے اس رویہ سے طلبہ میں شدید ناراضگی پائی جاتی ہے۔یہی سبب ہے کہ انھیں اپنے مطالبات کے سلسلے میں منگل کے روز سے بھوک ہڑتال پر بیٹھنا پڑا۔ آٹھ طلبہ جو بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں ان میں اونتیکا تیواری، آکاش پانڈے، راجن راج، جاگرتی کماری، دیویش مشرا، حامد رضا، رشی کیش شرما، آستھا ستیہ ساچی، گوتم کمار شامل ہیں۔ مسٹر حامد نے کہا ہے کہ آئی آئی ایم سی انتظامیہ نے ہمارے جائز مطالبات اور ایگزیکیٹو کونسل کی ہدایات پر عمل درآمد نہ کروا کر ہمیں دھوکہ دیا ہے۔ ہم اپنے ساتھ ہو نے والے مظالم کو قطعی برداشت نہیں کر سکتے۔

قابل ذکر ہے کہ آئی آئی ایم سی میں 2009۔10میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ (پی جی) ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کی فیس 76000، پی جی ڈپلومہ ایڈ-پی آر(اشتہار، رابطہ عامہ)کی فیس 48000، پی جی ڈپلومہ ای جے (انگلaش جرنلزم)کی فیس 34000،پی جی ڈپلومہ ایچ جے (ہندی جرنلزم) کی فیس 34000 اور پی جی ڈپلومہ اردو، اڑیہ، ملیام جرنلزم کی فیس 20000 روپیے تھی جو فی سنہ دس فیصد کے اضافے کے ساتھ ان تمام کورسیز کی فیس علیٰ الترتیب فی الحال 168500، 131500، 95500، 95500 اور 55500 روپیے ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ دس برسوں کے اندر فیس میں علیٰ الترتیب 121 فیصد، 173 فیصد، 181 فیصد، 181 فیصد اور 175 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔ طلبہ کے مطابق اگر سرکاری تعلیمی اداروں میں یہ فیس اضافہ یونہی جاری رہا تو اعلیٰ تعلیم متوسط اورپچھڑے طبقوں کی قوت سےباہر ہوجائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...