بلقیس بانو معاملہ: مجرموں کی رہائی سے آئی آئی ایم بنگلورو کی فیکلٹی اور عملہ حیران، چیف جسٹس کو لکھا خط

Source: S.O. News Service | Published on 26th August 2022, 9:52 PM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

نئی دہلی،26؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) گجرات حکومت کی جانب سے معافی پالیسی کے تحت گزشتہ 15 اگست کو بلقیس بانو کی اجتماعی عصمت دری اور ان کے اہل خانہ کے قتل عام کےک 11 مجرموں کو جیل سے رہا کر دیا گیا۔ اس فیصلہ سے پورا ملک سکتہ میں ہے اور حزب اختلاف کی جانب سے لگاتار آواز اٹھائی جا رہی ہے۔ گزشتہ روز اس معاملہ پر سپریم کورٹ میں بھی سماعت ہوئی اور حکومت سے گجرات سے گھناؤنے جرم کے مرتکبین کو رہا کرنے پر وضاحت طلب کر لی گئی۔

دریں اثنا، آئی آئی ایم (انڈین انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ) بنگلورو کی فیکلٹی اور عملہ نے چیف جسٹس آف انڈیا این وی رمنا کو خط لکھ کر اجتماعی عصمت دری کی متاثرہ بلقیس بانو کے لئے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

سی جے آئی کو لکھے گئے خط میں مایہ ناز بزنس اسکول کے سینئر فیکلٹی ممبران سمیت 54 دستخط کنندگان نے کہا کہ سزا میں نرمی نہ صرف انصاف کی تردید کے مترادف ہے، بلکہ بلقیس بانو اور ان کے خاندان کے لیے ایک حقیقی اور فوری خطرہ بھی پیدا کرتی ہے۔ انہوں نے خط میں لکھا ہے ’’ان مجرموں کے ساتھ ہمدردانہ سلوک افسوسناک ہے۔ ہم کس طرح کی قوم میں تبدیل ہو رہے ہیں؟‘‘

بلقیس بانو کیس کے مجرموں کی رہائی کے خلاف دائر کی گئی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے گجرات حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے اس عرضی میں قصورواروں کو بھی فریق بنانے کی ہدایت کی ہے۔ اب اس معاملہ پر دو ہفتے بعد سماعت کی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...