یڈی یورپا تو گرانٹ نہیں لا سکے، کیا بومئی کو کامیابی ملے گی؟ سدارمیا کا سوال

Source: S.O. News Service | Published on 1st August 2021, 12:34 AM | ریاستی خبریں |

میسورو،یکم اگست (ایس او نیوز) کرناٹک اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اورسابق وزیراعلی سدارمیا نے سوال کیا ہے کہ جب سینئر بی جے پی لیڈر بی ایس یڈی یورپا مرکز سے گرانٹ نہیں لاسکے، تو کیا جنتادل سے بی جے پی میں گئے وزیراعلیٰ باسوراج بومئی کے لئے ایسا کرپانا ممکن ہے؟ کانگریس کی ڈویژنل سطح کی میٹنگ میں حصہ لینے کے لئے ہفتہ کو میسورپہنچے سدارمیا نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کووڈ انتظام اورسیلاب کی صورت حال سے نمٹنے میں ناکامی کے لئے حکمراں بی جے پی حکومت کی تنقید بھی کی۔

سدارمیا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ’’ریاستی حکومت نے گزشتہ سال سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو کوئی راحت نہیں دی تھی۔ تقریباً دس ہزار بے گھروں کو معاوضہ نہیں دیا گیا ہے۔ مرکز سے ریاست کی جی ایس ٹی کے حصے کے لئے یدی یورپا گرانٹ نہیں لاسکے۔ کیا مسٹربومئی لائیں گے یہ تمام گرانٹ۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی حکومت کو کورونا وائرس کے انفیکشن کی صورت حال کو سنجیدگی سے لیناچاہیے ورنہ ممکنہ تیسری لہر سے پوری ریاست متاثرہوگی۔

سدارمیا نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ تمام اقدامات پہلے سے ہی کیے جانے چاہئیں اورحکومت کو وائرس پھیلنے سے روکنے کے لئے ضروری اقدام اٹھانا چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی وارننگ دی کہ ہمسایہ ریاستوں کیرالہ اور مہاراشٹرا میں انفیکشن کے معاملات میں اضافہ ہورہا ہے، اس لئے وہاں سے کرناٹک آنے والوں کی جانچ اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے وسیع انتظامات کئے جانے چاہئیں، ورنہ اس کاانجام بہت بھیانک ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...