پاک مقبوضہ کشمیر کو ملک میں شامل کرنے فوج تیار: فوجی سربراہ جنرل منوج نرونے

Source: S.O. News Service | Published on 12th January 2020, 10:46 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،12/جنوری(ایس او نیوز/یواین آئی) فوج کے سربراہ جنرل منوج نرونے نے کہا ہے کہ اگر پارلیمنٹ پاکستان کے قبضے والے کشمیر کو ملک میں شامل کرنے کا حکم دیتی ہے تو فوج کارروائی کرنے کے لئے تیار ہے۔جنرل نرونے نے آج یہاں سالانہ پریس کانفرنس میں اس بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ پارلیمنٹ نے کئی برسوں پہلے ایک تجویز پاس کی تھی کہ اس وقت کا مکمل جموں و کشمیر ہمارا حصہ ہے۔اگر پارلیمنٹ چاہتی ہے کہ یہ علاقہ ہمارا ہو تو حکم ملنے پر کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ پارلیمنٹ نے 1990 کی دہائی میں اتفاق رائے سے ایک تجویز پاس کی تھی جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے قبضے والا کشمیر مکمل جموں اور کشمیرہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئرلیڈر وقت وقت پر کہتے رہے ہیں کہ پاکستان کے قبضے والا جموں وکشمیر ہندوستان کا حصہ ہے اور اب حکومت کا اگلا قدم اسے ملک کے نقشے میں ملانا ہے۔پاکستان کی جانب سے بھی اس بارے میں کئی بار خدشہ ظاہر کیاگیا ہے کہ مودی حکومت اس کے قبضے والے کشمیر کو ہندوستان میں ملانا چاہتی ہے۔جنرل نرونے سے یہ بھی پوچھا گیا تھا کہ کیا انہیں حکومت کی جانب سے پی او کے پر کارروائی کرنے کے بارے میں کوئی حکم ملا ہے۔حالانکہ انہوں نے اس بارے میں براہ راست طورپر کچھ نہیں کہا۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...