ووٹر آئی ڈی کارڈ میں اگرکچھ کمی ہے، تو گھر بیٹھے کروا سکتے ہیں صحیح
نئی دہلی،19/نومبر(آئی این ایس انڈیا) ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے اور کسی بھی جمہوری ملک کا سب سے اہم عضو اس ملک کے عوام ہوتے ہیں۔عوام کی طرف سے جمہوری ملک کی حکومت عوام کے ذریعہ منتخب کی جاتی ہے۔ہندوستان میں تمام شہری جو 18 سال یا اس سے اوپر کے ہیں اور ان کا ووٹر آئی ڈی کارڈ بنا ہوا ہے وہ الیکشن میں ووٹ دے سکتے ہیں۔اس کا صاف مطلب یہ ہے کہ ووٹ ڈالنے کے لئے ووٹر آئی ڈی کارڈ کا ہونا لازمی ہے۔ایسا کئی بار ہوتا ہے کہ ہم جو ووٹر آئی ڈی کارڈ بنواتے ہیں اس میں نام، پتہ یا کچھ اور غلط ہوجاتا ہے اور پھر ہم پریشان ہوتے ہیں۔آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں کہ اگر آپ کے ووٹر آئی ڈی کارڈ میں نام کی اسپیلنگ، ایڈریس یا دیگر کوئی بھی غلطی ہے تو اسے آپ کس طرح گھر بیٹھے آن لائن ٹھیک کروا سکتے ہیں۔اس کے لئے آپ کو بتائے گئے قوانین پر عمل کریں
۱۔ ووٹر آئی ڈی کارڈ میں کسی بھی طرح کی بہتری کے لئے آپ کو سب سے پہلے اپنے الیکشن کمیشن کی سرکاری ویب سائٹ یعنی www.nvsp.in پر لاگ ان کرنا ہوگا۔اسے لاگ ان کرتے ہی آپ کے سامنے الیکشن کمیشن کا پہلا صفحہ کھل جائے گا۔
۲۔یہاں آپ کو کرکشن کے لئے Correction of entries in electoral Roll کا اختیار آپ کو مل جائے گا۔اس پر کلک کریں۔
۳۔ اس کے بعد کی شکل8 کا فارم آپ کے سامنے کھل جائے گا جس میں آپ کو اپنی ساری ڈیٹیل درج کرنا ہو گا ۔فارم کو بھرتے وقت اپنے سامنے اپنا پرانا ووٹر آئی ڈی کارڈ ضرور رکھیں۔ایسا اس وجہ سے ہے کہ آپ سے کئی معلومات اس سے متعلق پوچھی جائیں گی۔
۴۔ اس کے بعد جو بھی تبدیلی آپ اپنے ووٹر آئی ڈی کارڈ میں کرنا چاہتے ہیں اسے ٹائپ کر دیں۔
۵۔ اس کے بعد فارم کو ایک بار احتیاط کے طور پر پڑھ کر submit کر دیں۔
۶۔آپ کو آپ کا ووٹر آئی ڈی کارڈ اصلاح کے ساتھ آپ کے ایڈریس پر الیکشن کمیشن کی طرف سے بھیج دیا جائے گا۔