بی جے پی لیڈر نے مودی کو لکھا خط ’’اگرمنصفانہ انتخابات ہوئے تو آپ400 نہیں، 40؍سیٹوں پر سمٹ جائیں گے ‘‘

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th April 2019, 11:58 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،15؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) 2014 کے لوک سبھا انتخابات میں رائے بریلی سے سونیا گاندھی کے خلاف انتخاب لڑنے والے بی جے پی لیڈر اور سپریم کورٹ کے ایڈووکیٹ اجے اگروال نے پی ایم مودی کو خط لکھ کر انہیں احسان فراموش بتایا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر میں نے گجرات انتخابات کے دوران منی شنکر ایر کے جنگ پورہ واقع گھر میں6؍دسمبر2018 کی شام پاکستانی حکام کے ساتھ سابق نائب صدر حامد انصاری اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی ہوئی میٹنگ کا انکشاف نہ کیا ہوتا تو بی جے پی یہ انتخابات یقیناً ہار جاتی۔پی ایم مودی نے بعد میں منی شنکر ایر کے گھر ہوئی اس میٹنگ کو ملک کی سلامتی سے جوڑتے ہوئے انتخابی ریلیوں میں اٹھایا تھا، ان کی تقاریر میں اس کا ذکر ہے۔ اس کی وجہ سے بی جے پی ہارتے ہوئے بھی گجرات الیکشن جیتنے میں کامیاب رہی۔اگروال کے مطابق خود آر ایس ایس کے سینئر لیڈر بھی یہ بات تسلیم کرتے ہیں۔اپنے دعوے کی حمایت میں اجے اگروال نے آر ایس ایس کے ہوش بولے کے ساتھ فون پر ہوئی مبینہ بات چیت کا آڈیو بھی جاری کیا ہے۔جس میں وہ مبینہ طور پر یہ کہتے سنے جا سکتے ہیں کہ اس انکشاف (پاک ہائی کمشنر کے ساتھ منموہن کی میٹنگ) نے بی جے پی کو گجرات جتا دیا۔اجے اگروال نے پی ایم مودی کو لکھ خط میں دعوی کیا کہ اگر منصفانہ طریقے سے انتخابات ہوں گے تو آپ جو چار سو سیٹوں کا دعوی کر رہے ہیں،صرف40؍ سیٹوں پر بھی سمٹ جائیں گے۔ یہ صدمہ برداشت کرنے کے لئے آپ تیار رہیں۔اجے اگروال نے کہا کہ انہوں نے بہت ہی دکھ کے ساتھ یہ خط وزیر اعظم مودی کو لکھا ہے۔ پی ایم مودی کو لکھے اپنے کھلے خط میں اجے اگروال نے ان سے اپنے پرانے تعلقات کی دہائی دیتے ہوئے کئی الزام لگائے ہیں۔کہا ہے کہ28؍ سال کے پرانے پہچا ن اور بی جے پی کے پرانے11؍اشوکا روڈ والے دفتر پر آپ کے ساتھ کم از کم سو بار کھانے کے بعد میرے ساتھ جو سلوک ہوا وہ بہت برا ہے۔نوٹ بندی کے دوران ہوئے بدعنوانی کو لے کر کئی بار آپ کو خط لکھ کر زمینی حقیقت سے روبرو کرانے کی کوشش کی، مگر کارروائی کے بجائے آپ ناراضگی کا شکار ہوگئے۔ اجے اگروال نے پی ایم مودی پر الزام لگایا کہ آپ میرے جیسے دیگر کارکنوں کو بھی غلام کی ہی طرح استعمال کرتے ہیں اور کارکن24؍ گھنٹے آپ کے جملوں کے جھانسے میں آکر کام کرتا رہتا ہے اور اس کو وہ احترام بھی نہیں ملتا جس کا وہ حقدار ہے۔اجے اگروال نے کہا ہے کہ رائے بریلی انتخابات تاریخ میں بی جے پی کی جانب سے سب سے زیادہ ایک لاکھ تہتر ہزار سات سو اکیس ووٹ حاصل کر نے گاندھی خاندان کے گڑھ میں پارٹی کی شبیہہ بڑھائی۔جبکہ2014 سے پہلے کے انتخابات میں بی جے پی امیدواروں کو بہت کم ووٹ ملتے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...