کسان تحریک کمزور ہوئی تو کسان مارے جائیں گے: راکیش ٹکیت

Source: S.O. News Service | Published on 28th February 2021, 12:16 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،28؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی) زرعی قوانین کے خلاف کسان لیڈر راکیش ٹکیت لگاتار مختلف ریاستوں میں پروگرام کر رہے ہیں اور لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اتر پردیش، راجستھان، پنجاب اور ہریانہ جیسی ریاستوں میں کسان مہاپنچایت اور پریس کانفرنس کا انعقاد کر کے وہ عوامی بیداری کے ساتھ ساتھ میڈیا کو بھی اپنی ہر سرگرمی کی جانکاری دے رہے ہیں۔ آج راکیش ٹکیت اتر پردیش کے باغپت میں تھے جہاں انھوں نے مرکز کی مودی حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ دن دور نہیں ہے جب عوام گودام کو توڑ دے گی۔ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی کہا کہ ’’اگر یہ تحریک کمزور ہوئی تو کسان مارے جائیں گے۔ گزشتہ 90 دنوں سے بھی زیادہ مدت سے ملک بھر کے کسان دہلی سے ملحق سرحدوں پر بیٹھ کر حکومت کے ذریعہ پاس کیے گئے تینوں زرعی قوانین کو رد کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں اور ان کے مطالبات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔‘‘

باغپت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راکیش ٹکیت نے کہا کہ پہلے تاجروں کے گودام بنے، پھر اس کے بعد قانون لائے گئے۔ اس کا مطلب ہے کہ یہ تینوں زرعی قوانین تاجروں کی سانٹھ گانٹھ سے بنے ہیں۔ اس لیے اب وہ دن دور نہیں ہے جب عوام ان گوداموں کو توڑے گی۔ بہتر یہ ہوگا کہ حکومت ان گوداموں کو اپنے اندر لے لے۔ راکیش ٹکیت نے مزید کہا کہ چودھری چرن سنگھ منڈی ایکٹ لے کر آئے تھے جس کو سر چھوٹو رام نے پنجاب میں نافذ کروایا۔ یہی وجہ ہے کہ آج پنجاب کے کسانوں کی فصل ایم ایس پی پر خریدی جاتی ہے۔

کسان لیڈر راکیش ٹکیت نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’اگر یہ (کسان) تحریک نہ ہوتی تو حکومت گنے کی قیمت بڑھانے کی جگہ گھٹا دیتی۔ جس دن یہ تحریک کمزور ہوئی، اس دن کسان مارے جائیں گے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’2021 تحریک کا سال ہے اور ٹریکٹر کسانوں کی علامت بن گیا ہے۔‘‘ جب راکیش ٹکیت سے ان کے کسان تحریک کا چہرہ بننے پر سوال کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ ’’صرف میں ہی نہیں بلکہ 40 لوگوں کو ملک کے کسانوں نے چنا ہے۔ میں تو ایک چھوٹا سا کسان ہوں جس کے گنے کی قیمت ابھی تک ادا نہیں کی گئی ہے۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...