اگر شیو کمار وزیر اعلیٰ بنیں گے تو میں تائید کروں گا: کمار سوامی

Source: S.O. News Service | Published on 20th August 2022, 1:02 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 20؍اگست (ایس او نیوز) سب کو حیران کردینے والا ایک بیان دیتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ و جے ڈی ایس لیڈر ایچ ڈی کمار سوامی نے کہا ہے کہ اگر کانگریس لیڈر ڈی کے شیو کمار وزیر اعلیٰ بنیں گے تو وہ ان کی تائید کریں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ ان کی کامیابی سے مجھے جلن نہیں۔ اگر بھگوان کی کر پارہی تو وہ وزیر اعلیٰ بن جائیں گے۔ میری تائید اور تعاون ہمیشہ ان کے ساتھ رہے گا۔ چترادرگہ ضلع کے ہر یورو میں کل منعقد کلیگا طبقہ کی ایک تقریب میں کل رات دیر گئے انہوں یہ بات کہی۔ 

قبل ازیں اپنی تقریر میں کے پی سی سی صدر ڈی کے شیو کمار نے کہا کہ اقتدار کی لکشمی ہمارے طبقہ کے ہاتھ تھامے ہوئے ہے۔ ہمیں اس کا خیر مقدم کرنا چاہئے۔ ریاست کی عوام کو میری تائید کرنی چاہئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دونوں طبقات کے سوامیوں کو منالوں گا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔