ہائی کمان چاہے تو ورونا حلقہ سے مقابلہ کیلئے تیار: سدرامیا
میسورو10؍دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) سابق ریاستی وزویراعلیٰ سدرامیا نے کہاکہ اگر ہائی کمان چاہے تو آنے والے اسمبلی انتخابات میں وہ ورونا اسمبلی حلقہ سے ہی انتخاب لڑیں گے۔ تعلقہ کے ہدنارو مولے گاؤں میں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے سدرامیا نے اس خیال کا اظہارکیا اور کہاکہ وہ ورونا حلقہ کے عوام کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ کیونکہ پہلی مرتبہ یہاں سے جیت حاصل کرنے پر اپوزیشن لیڈر بنا اور دوسری مرتبہ جیتنے پرو زیراعلیٰ منتخب کیاگیا۔ انہوں نے کہاکہ ڈی دیو راج ارس کے بعد انہوں نے ہی وزیراعلیٰ کے 5/سالہ میعاد مکمل کی۔ انہوں نے بتایاکہ موجودہ حلقہ بادامی سے بھی مقابلہ کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے اس لئے کے پی سی سی میں ٹکٹ کے لئے عرضی داخل کرنے کے بعد ہائی کمان جہاں ہدایت دے اس حلقہ سے وہ مقابلہ کریں گے۔