کورونا تدابیر پر عمل نہیں کیا تو صورت حال پھر سے سنگین رخ اختیار کر سکتی ہے: منوج سنہا

Source: S.O. News Service | Published on 19th September 2021, 11:54 PM | ملکی خبریں |

سری نگر،19؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ اگر ہم نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں کیا تو صورت حال پھر سے سنگین رخ اختیار کر سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں اس وقت روزانہ کی بنیاد پر کورونا وائرس کے جتنے بھی کیسز سامنے آتے ہیں ان میں سے 50 فیصد متاثرین کا تعلق سری نگر شہر سے ہوتا ہے لیفٹیننٹ گورنر نے یہ باتیں اتوار کو یہاں جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے منعقدہ 'پیڈل فار پیس' سائیکل ریس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔

انہوں نے کہا کہ 'جموں و کشمیر میں اس وقت کورونا وائرس کے جتنے بھی کیسز آتے ہیں ان میں سے 50 فیصد متاثرین کا تعلق سری نگر شہر سے ہوتا ہے۔ یہاں سری نگر سے تعلق رکھنے والے لوگ موجود ہیں۔ میں ان سے اپیل کرنا چاہتا ہوں کہ آپ ویکسینیشن مہم میں اپنا تعاون دیں'۔

منوج سنہا نے کہا کہ 'اگر ہم نے ایس او پیز پر عمل نہیں کیا تو صورت حال پھر سے سنگین رخ اختیار کر سکتی ہے اور ہمیں پابندیاں لگانی پڑیں گی'۔ منوج سنہا نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے ایس او پیز پر عمل کرنا انسانیت کی سب سے بڑی خدمت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 'آپ سبھی لوگ پڑھے لکھے اور سمجھدار ہیں۔ میں آپ سے ہاتھ جوڑ کر اپیل کرتا ہوں کہ ایس او پیز پر عمل کریں اور دیگر لوگوں سے بھی اپیل کریں کہ وہ بھی کورونا سے بچنے کے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ یہ انسانیت کی بہت بڑی خدمت ہوگی'۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...