میسورو: وزیر مویشی پالن نے پوچھا ؛ بھینس کاٹنے کی گنجائش ہے توگائے ذبیحہ پرپابندی کیوں

Source: S.O. News Service | Published on 4th June 2023, 2:17 PM | ریاستی خبریں |

میسورو،4/جون(ایس او نیوز/ایجنسی)ریاستی وزیربرائے مویشی پالن کے وینکٹیش نے گائے ذبیحہ امتناع ایکٹ کی منسوخی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا  کہ اگر بھینسوں کے کاٹے جانے کی گنجائش ہے تو گائے کو ذبیحہ پر پابندی کیوں ہے؟  انہوں نے سوال کرتے ہوئے کہاکہ جانوروں میں بھینس کوذبح کرنے کی گنجائش فراہم کی گئی ہے تو جانوروں میں شامل گائے بیل کوذبح کرنے میں کیاحرج ہے۔

 وزیر وینکٹیش نے کہاکہ میرے گھر میں تین یا چار گائیں ہیں، جب ان میں سے ایک گائے مر گئی تو گڑھا کھود کر اسے دفن کرنا بہت مشکل تھا، میں مردہ گائے کی لاش کو نہیں اٹھا سکتا تھا۔ آخر کارجے سی بی کے ذریعہ مردہ گائے کو لے کر جایاگیا اور اسے ایک گڑھے میں دفن کرنا پڑا۔ اس طرح ایک گائے کے معاملہ میں اتناسب کچھ کرناپڑااوراس کیلئے اتنے روپے خرچ ہورہے ہیں،اگران کوکاٹنے کی اجازت دے دی جائے تو اس قسم کی پریشانی لاحق نہیں ہوگی۔اس لیے ہم گائے کے ذبیحہ پر پابندی کے قانون کو منسوخ کرنے کے بارے میں بات کریں گے اور مناسب کارروائی کریں گے۔ ہم مناسب فیصلے اس طریقے سے کریں گے جس سے کسانوں کو فائدہ پہنچے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ دودھ مصنوعات میں شامل گجراتی امول ریاست میں نہیں آیا ہے۔نندی والے امول سے پریشان نہیں ہیں۔ امول اگلے چند دنوں میں یہاں آنے والا نہیں ہے۔ ہم نندنی مصنوعات کو فروغ دینے کیلئے کارروائی کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہم چیک کریں گے کہ گائے گود لینے کی اسکیم کے ساتھ کیا چل رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ گؤشالہ کی دیکھ بھال کیلئے پیسے کی کوئی کمی نہیں ہے۔ لیکن دیکھ بھال ٹھیک سے نہیں کی جاسکتی ہے۔ ہم مستقبل میں سب کچھ ٹھیک کر دیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔