شام: بشار حکومت کے ٹھکانوں پر اسرائیلی ہیلی کاپٹروں کا حملہ

Source: S.O. News Service | Published on 25th July 2020, 8:50 PM | عالمی خبریں |

دمشق،25/جولائی (آئی این ایس انڈیا) اسرائیل نے ایک بار پھر شام میں مختلف ٹھکانوں کو بم باری کا نشانہ بنایا ہے۔ شامی حکومت کے میڈیا نے جمعے کی شب بتایا کہ اسرائیلی فوج کے ہیلی کاپٹروں نے ملک کے جنوب مغرب میں واقع القنیطرہ صوبے میں 3 مقامات پر ٹینک شکن میزائلوں سے حملے کیے۔ اس کے نتیجے میں دو افراد معمولی زخمی ہوئے اور بعض جھاڑیوں میں آگ لگ گئی۔

ادھر اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیا گیا کہ "جنگی ہیلی کاپٹروں نے جنوبی شام میں بشار کی فوج کے ٹھکانوں پر حملہ کیا۔ یہ کارروائی آج (جمعے) ہی کے روز سابقہ اوقات میں گولان کی پہاڑیوں کی سمت ہونے والی فائرنگ کے جواب میں کی گئی ہے .. حملوں کے دوران کئی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ ان میں انٹیلی جنس معلومات اکٹھا کرنے کے وسائل اور نگرانی کے مقامات شامل ہیں”۔

اس سے قبل جمعے کے روز اسرائیلی فوج کے ایک بیان میں بتایا گیا کہ مقبوضہ گولان کے علاقے میں سرحدی باڑ کی دوسری جانب شامی حصے میں دھماکے سنے گئے۔ اس کے نتیجے میں اسرائیلی جانب گاڑیوں اور ایک شہری عمارت کو نقصان پہنچا۔ فوج کے مطابق واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا یہ شام کے اندر سے اسرائیلی ٹھکانوں پر حملے کی کوشش تھی۔

دوسری جانب شام میں انسانی حقوق کے نگراں گروپ المرصد نے جمعے کی شب زور دھماکے سنے جانے کی تصدیق کی ہے۔ المرصد کے مطابق یہ دھماکے اسرائیلی ہیلی کاپٹروں کی جانب سے القنیطرہ کے قصبے حضر کے نزدیک بشار کی فوج اور ایران نواز ملیشیاؤں کے ایک عسکری ٹھکانے پر حملے کے نتیجے میں ہوئے۔ حملے کے سبب مذکورہ مقام پر آگ لگ گئی۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے رواں ہفتے پیر کی شام شامی دارالحکومت دمشق میں بشار کی فوج اور ایران نواز ملیشیاؤں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا۔ المرصد گروپ کے مطابق اس دوران زور دار دھماکے سنے گئے جب کہ بشار کی فوج کے فضائی دفاعی نظام نے کئی میزائلوں کو فضا میں تباہ کر دیا۔ واضح رہے کہ اسرائیل نے حالیہ عرصے میں شام میں ایران اور اس کی ملیشیاؤں کے ٹھکانوں پر کئی حملے کیے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...