پہلی بار جرم کے دوران نظرآئے ملزم کی شناخت کرنا کمزور ثبوت: عدالت

Source: S.O. News Service | Published on 24th October 2021, 11:31 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 24/ اکتوبر (آئی این ایس انڈیا)عدالت عظمیٰ نے کہا کہ کسی گواہ کا عدالت میں ایسے ملزم کی شناخت کرنا جس کو اس نے جرم کے دوران پہلی بارہی دیکھا ہو کمزور ثبوت ہے۔ خاص طور پر جب جرائم اور بیانات کی ریکارڈنگ کی تاریخوں کے درمیان طویل فاصلہ ہو۔ سپریم کورٹ نے یہ تبصرہ ان چار افراد کی اپیل پر کیا جنہیں کیرالہ ایکسائز ایکٹ کی دفعہ 55 (اے) کے تحت سزا سنائی گئی تھی۔استغاثہ کا الزام تھا کہ چارافراد نے بغیر اجازت کے ایک ٹرک میں 174 پلاسٹک کے ڈبوں میں مجموعی طور پر 6090 لیٹر اسپریٹ کی بنااجازت کے ڈھلائی کی اورٹرک کانمبرپلیٹ نقلی تھا۔ عدالت نے ایک گواہ کی گواہی کو مسترد کر دیا کیونکہ اس نے کہا کہ وہ ان لوگوں کو پہچاننے کے قابل نہیں جنہیں اس نے 11 سال پہلے دیکھاتھا۔تاہم گواہ نے ان دو ملزمین کی نشاندہی کرلی تھی، جنہیں اس نے واقعہ کی تاریخ پر11 سال سے زیادہ پہلے پہلی بار دیکھا تھا،یہ کمزور ثبوت ہے، خاص طور پر جب جرم کی ریکارڈنگ کی تاریخ اور بیانات کے درمیان طویل فاصلہ ہو۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...